Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

فیاض کلوکو صدمہ،بھانجا انتقال کرگیا وسیع پیمانے پر تعزیت ،اتوار کواجتماعی فاتحہ خوانی

Mir Ajaz
Last updated: January 18, 2025 5:45 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

سرینگر//منظور احمد بابا ولد مرحوم اسد اللہ بابا ساکن نالہ بل نوشہرہ کا جمعہ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے چیف ایڈیٹر فیاض کلو کے بھانجے تھے۔منظور بابا کی ناگہانی رحلت کے بعد نالہ بل میں اداسی چھا گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ انہیں نوشہرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے پسماندگان میں والدہ، بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔مرحوم کے انتقال کے سلسلے میں کوئی چہارم نہیں ہوگا اور تعزیت پرسی صرف تین دن تک جاری رہے گی جبکہ اتوار19جنوری کو صبح 11بجے آبائی قبرستان واقع نالہ بل نوشہرہ میں اجتماعی فاتحہ خوانی ہوگی۔موصوف کے انتقال پر بڑے پیمانے پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔محبوبہ مفتی نے سوگوار خاندان بالخصوص ان کی والدہ، اہلیہ ،بیٹیوں اور فیاض کلوسے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی غم کے اس لمحے میں مفتی نے مرحوم کی روح کو جنت الفردوس عطا کرنے اور خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کیلئے دعا کی۔جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید الطاف بخاری نے بھی فیاض کلو کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بخاری نے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں۔پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے بھی ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کیا’’فیاض احمد کلو، ایڈیٹر گریٹر کشمیر، جن کے بھانجے منظور احمد بابا کا انتقال ہو گیا، سے میری دلی تعزیت۔ اللہ اسے جنت عطا فرمائے‘‘۔دریں اثنا، پی ڈی پی کے رہنمائوں نے بھی فیاض کلو سے ان کے بھانجے کے المناک نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔پی ڈی پی کے سینئر لیڈر محمد سرتاج مدنی نے کہا کہ اچانک ایک بھانجے کو کھونا دل دہلا دینے والا ہے اور ہم اس کے اور اس کے خاندان کیلئے صبر کی دعا کرتے ہیں۔پارٹی کے سینئر رہنمائوں محمد سرتاج مدنی، عبدالرحمان ویری، عبدالحق خان، ڈاکٹر محبوب بیگ، محمد خورشید عالم،غلام نبی لون ہانجورہ، نعیم اختر، بشارت بخاری، وحید پرہ، فیاض میر، علی محمد نائیک، آسیہ نقاش، انجم فضلی، فردوس ٹاک، قیوم بٹ، یاسین بٹ، موہت بھان، عارف لائیگرو، حمید کوہشین، اقبال ترمبو ،ذہیب میر ،ڈاکٹر علی محمد، بشیر بیگ ،محمد الطاف،جی ایچ قادر شال اور دیگر نے بھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور ممبراسمبلی جڈی بل تنویر صادق نے بھی منظور احمد بابا کے انتقال پرلواحقین خاصکر فیاض احمد کلو کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔

ایف سی آئی کے ،انڈسٹریل ایسوسی ایشن کھنموہ کا اظہار تعزیت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// فیڈریشن آف چیمبر آف انڈسٹریز کشمیر نے کھنموہ میں واقع ایم ایس بابا انڈسٹریز کے مالک اور مشہور صنعتکار منظور احمد بابا کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔چیمبرز آف انڈسٹریز کشمیرکے صدر شاہد کاملی نے کہا کہ منظور احمد بابا کی وفات ایک ناقابل تلافی خلا پیدا کر گئی ہے جو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری کاروباری کمیونٹی کیلئے بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابا کی وفات زندگی کی ناپائیداری کی ایک تلخ یاد دہانی ہے اور یہ ہمیں اپنے پیشہ ورانہ امور کے ساتھ صحت اور فلاح کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت کا احساس دلاتی ہے۔ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان ایم ڈی قریشی، شکیل قلندر، ظہور احمد بٹ اور محمد اشرف میر نے منظور احمد بابا کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کی صنعت کیلئے بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انڈسٹریل ایسوسی ایشن کھنموہ نے بھی اپنے ممتاز رکن کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ایسو سی ایشن کے صدر عمران مرتضیٰ نے کہا کہ منظور احمد بابا نے کھنموہ صنعتی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور دوسروں کیلئے ایک بلند معیار قائم کیا۔مرتضی نے مزید کہا کہ بابا محض ایک ساتھی سے زیادہ تھے کیونکہ وہ بہت سے لوگوں کے سچے سرپرست اور ساتھی تھے، اپنے وژن، غیر متزلزل عزم اور مثالی کام کی اخلاقیات سے لاتعداد نوجوان کاروباریوں کو متاثر کرتے تھے۔ اس کی میراث آنے والے سالوں تک کاروباری برادری کو متاثر کرتی رہے گی اور رہنمائی کرتی رہے گی۔نوشہرہ کے علاقے نالہ بل میں مرحوم کی آخری رسومات میں صنعتی رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں شکیل قلندر، سید فضل الٰہی، ڈاکٹر زین العابدین، حمید چاشو، فیاض شال، قیصر مخدومی اور دیگر شامل تھے۔ادھر ادارہ سی این آئی کے چیف ایڈیٹر بلال احمد بزاز نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان بالخصوص فیاض احمد کلو اور کشمیر کینواس کے ایڈیٹر میر اعجاز کے ساتھ تعزیت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پاکستان جموں و کشمیر کی ترقی اوریکجہتی سے ناخوش : منوج سنہا
تازہ ترین
پہلگام میں زیڈ موڑ کے قریب یاتری گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
تازہ ترین
سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی
تازہ ترین
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کل سے دوبارہ کھلیں گےاسکول: سکینہ ایتو
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

پلوامہ ہسپتال میں طبی عملے پرمبینہ طور لاپرواہی کا الزام،ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے انکوائری کا حکم دیا، 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

July 7, 2025
تازہ ترینکشمیر

گالندر پانپور میں دلخراش سڑک حادثہ ،2ازجان، 3مضروب

July 7, 2025
کشمیر

کشمیر میں گرمی کی لہر برقرار | سرینگر میںپارہ 33.7ڈگری ریکارڈ | آج سے6روز تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

July 6, 2025
کشمیر

کپوارہ کے سرکاری سکولوں میں 980اسامیا ں خالی | اندراج بڑھانے پر توجہ، تدریسی عملہ ناکافی ،70عمارتیں برسوں سے زیر تعمیر

July 6, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?