جموں// جموں کے گاندھی نگر علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ لاش غالباً سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کی معلوم ہوتی ہے، جیسا کہ اس کی ظاہری حالت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لاش کو نائی بستی مین روڈ پر پایا گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جی ایم سی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور بی این ایس ایس کی دفعہ 194 کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
گاندھی نگر جموں میں لاش برآمد
