Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

شیخ نورالدین ولی ؒ مبلغ و مصلح

Mir Ajaz
Last updated: November 1, 2024 12:50 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

ڈاکٹر غلام قادر لون ۔حدی پورہ

شیخ نورالدین ولی ؒ کشمیر کی تاریخ میں عظیم ریشی کی حیثیت سے مشہور ہیں جن کا منظوم کلام آج بھی کشمیر میں ادب اور احترام سے پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ شیخ نورالدین ولیؒ کی پوری شخصیت کا جائزہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے ،وہ ایک بلند پایہ مبلغ اور مصلح بھی تھے۔ انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے اسلام کی دعوت دی ، توحید کا غلغلہ بلند کیا۔ اوہام و خرافات کی مخالفت کی اور فاعل حقیقی اللہ تعالیٰ ہی کو جانا ۔
ستھ چھم چائنی پتھ چُھم کانہہ نَے
کرتام بئدربم دبہہ تہ دود ریم دات
ژءیس دِکھ تس نتھ ہیکہ کانہہ نے
کیا کرِس گرتہ کیا کریس ساعت
مجھے تیر ا ہی سہارا ہے اور کسی کا نہیں جب میرا جسم سڑ جائے گا تو اُمید تجھ ہی سے ہے جسے تو دے گا اسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ مبارک اور نا مبارک گھڑی کام نہیں آتی اللہ تعالیٰ جب کسی سے کوئی نعمت چھین لیتا ہے تو اسے کوئی نہیں دے سکتا قابلیت اور اونچی ذات کا ہونا کسی کام نہیں آتا۔ اللہ نے ہر شخص کو وہی دیا جو اس کے مناسب حال تھا ۔
ژءیَس دِتھ ئیکہ کانہہ نے
کیا کریس قابلیت تہ کیا کریس ذات
پاری پاری لگہ ہا چانہ قص درژے
یس یُتھ زونتھ دِتیھُ اوقات
شیخ نورالدین ولی ریشی تھے مگر انہوں نے نقلی ریشیوں اور صوفیوں کی بھی خبر لی ہے جو دوسروں کا مال ہڑپ کرنے کیلئے تاک میں بیٹھے رہتے ہیں۔ حلال کو چھوڑ کر حرام کے پیچھے پڑے ہیں۔ ان کی دنیا اور آخرت دونوں خراب ہے ۔
دنیا دار ریشیو
ہُشو پر لَبن زاگنو
حلال تراوتھ حرام
ییہ کیو ئتہ چھو وَتہ کونو
شیخ نے ان ریشیوں کی مذمت کی ہے جنہیں صرف کھانے کی فکر ہوتی ہے اور اس پر بھی خدا کی یاد سے غافل رہتے ہیں. یہ نقلی اور ریا کار ریشی موٹے اور کھر درے کمبل پہن کر ہاتھ میں عصا لئے پھر تے ہیں جبکہ ان کا اندرون حسد اور بغض سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے دن میں اپنا چہرہ سجا رکھا ہے، معلوم نہیں مرتے وقت ایمان بھی ساتھ دے گا کہ نہیں ۔
عاصہ تہ درمیہ چھے خررمتو
رشہ تہ بو غضہ چھُے بورمت ہاں
دوہلہ بُتھ کیا ہ چھے اوہر مُنو
کہہ زانہِ سہتی کتہ لگی ایمان
شیخ نورالدین ولی ؒ رہبانیت اور ترک دنیا کے خلاف تھے۔ ان کے نزدیک حرام سے اجتناب اور حلال کماکر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنا عبادت ہے. وہ اپنی زندگی کے بارے میں کہتے ہیں کہ جنگل جاکر غاروں اور گھپاؤں میں زندگی بسر کرنا ان کی خامی تھی ۔
نصر بابہ !جنگُل کھسن گِم خامی
مئے دوپ یہ آسہ بڈ عبادت
وچھُم یہ آسہ بڈناداغتی
سَرءاُس کرءنی کُنی سنزکھ
شیخ نور الدین ولی نے علماءسو کی بھی مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے کلام میں ان کی قلعی کھول دی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مریدوں کی کمائی پرزندہ رہتے ہیں اور طرح طرح کے سوانگ بھرتے ہیں ۔
دوپھ بتَہءاَنی وو رُنی وو لوکھرے
دوپھ بتہءلوکھرے کھیئے کھیئے سانگ
دوپھ بتہ کھئے یوملہ سنزءکو کرے
تمہءتہ مالہ برمایہ شونگی تھے بانگ
شیخ نورالدین نے سماجی نابرابری کے خلاف آواز بلند کی، ذات پات کی مذمت کی۔ ظالم حکمرانوں کی حکومت کو’’واندرراج‘‘ کہا اور جہاں جہاں ناانصافی نظر آئی اس کی نشاندہی کی۔ غرض انہوں نے اپنے کلام کے ذریعے نہ صرف اسلام کی تبلیغ کی بلکہ معاشرے کی اصلاح کاکام بھی انجام دیا۔چنانچہ شیخ پہلے بزرگ ہیں جن کے نام پر سکہ جاری کیا گیا۔ یوں بھی اس عظیم محسن کا سکہ قیامت تک چلتا رہے گا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کی مقبولیت بڑھتی رہے گی ۔
دِل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?