Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

انگور قدرت کا شاہکار پھل ! | صحت کیلئے بےحد فائیدہ مند تحقیق

Towseef
Last updated: September 15, 2024 11:50 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

موسمی پھل اور سبزیاں قدرت کی سوغات ہیں، جو نہ صرف زبردست لذیذ اور ذائقہ دار ہوتے ہیں بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ آج کل انگور کا سیزن ہے۔ سبز، سرخ اور جامنی رنگوں کے انگور مزیداراور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ قدرت کا یہ شاہکار پھل پوٹاشیم، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، وٹامن اے، وٹامن سی ، کیلشیم، آئرن، وٹامن بی6اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔انگور، ابتدائے زمانہ میں یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کا پھل تھا لیکن اب دنیا کے ہر خطے میں اسے اُگایا اور کھایا جاتاہے۔ انگور کھانے سے آپ کو اپنی صحت کے حوالے سے درج ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

صحت مند دل : انگور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، جو دل کے امراض کے خطرےکو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ پولی فینولز بھی ہوتے ہیں، جن کا کا م بھی دل سےوابستہ بیماریوں کو دور کرنا ہوتا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کے پولی فینول LDL(خراب کولیسٹرول) اور بلڈ پریشر میں کمی لاسکتے ہیں جبکہ دوسرے صحت بخش فوائد کے علاوہ سوزش کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انگور سمیت غذائیت سے بھرپور دیگر پھل اور سبزیاں قلبی بیماریوں کے خطرے کو کم کرسکتی ہیں۔

نظام ہاضمہ : انگور میں فائبر ہوتا ہے جو نظام ہاضمہ میں مدد کرتاہے۔ انگور میں پایا جانے والا ریشہ زیادہ تر ناقابل تحلیل رہتا ہے کیونکہ یہ پیٹ کو صحت مند رکھنے کے لیےآپ کی آنتوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ انگور کا پانی بھی ایک اہم جزو ہے، جو صحت مند ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔

زائد توانائی :انگور میں کاربوہائیڈریٹ اور خاص سیلولوز شامل ہوتے ہیں، جو قدرتی توانائی میںاضافہ کرتے ہیں۔ مٹھی بھر انگور کھانے سے آپ کو فوری طور پر توانائی ملے گی۔ انگور میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے میٹابولزم کا عمل سست ہو جاتاہے ، جس سے آپ کو دیرپا توانائی مل جاتی ہے۔

گردوں کی صحت : انگور میں اینتھوسیانن اور ریسویراٹرال جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ یہ فاضل مادوں جیسے یورک ایسڈ کو خارج کرنے میں انتہائی مؤثر ہوتے ہیں۔ دونوں اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز سے لڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، فری ریڈیکلز گردوں میں انفیکشن اور بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

کینسر سے بچاؤ :انگور میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس میں کینسر سے لڑنے کی خصوصیات ہوتی ہیں، جو چھاتی کے کینسر سمیت کئی کینسرز سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ پولی فینولز جیسے ریسویراٹرال میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات کے علاوہ سوزش اور جلن کے خلاف اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ریسویراٹرال میں بہت سارے فوائد کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک بڑا فائدہ ہے کہ یہ کینسر کے خطرات کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مضبوط اور تیز تر :انگور آپ کے پٹھوں کی طاقت اور صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔ جارجیا یونیورسٹی میں چوہوں پر کئے گئے مطالعے سے معلوم ہوا کہ انگورکے چھلکوں میں پائے جانے والے مرکبات (کیٹیچنز، کوئیرسیٹن اور ریسویراٹرال) نے چوہوں میں تھکن، فٹنس اورپٹھوں کے افعال کو بہتر کرنےمیں مدد کی۔ اگرچہ انسانوں پر اس قسم کی تحقیق نہیں کی گئی، تاہم انگوروں سے جو توانائی ملتی ہے، اس سے آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔

جِلد کے لیے مفید : انگور میں موجود اجزا، عمرمیں اضافے کی وجہ سے ہونے والی علامات اور جِلد سے متعلق مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق انگو ر میں موجود ریسویراٹرال کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے جراثیم کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

آنکھوں کیلئے مفید :میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھیں صحت مند رہتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرنیے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتاہے۔ یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہوئے صحت مند خلیوں کو تحفظ فراہم کرتاہے، جس سے بصارت کو فائدہ ہوتا ہے۔

سانس کی بیماریوں میں مفید :مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ پھل اور سبزیاں جتنی زیادہ کھائیں گے، اتناہی آپ کو استھما یا سانس کی بیماریوں کا مسئلہ کم ہوگا۔ انگور کھانے سے آپ کے دمہ کی تکلیف کم ہوسکتی ہے۔ جریدے، نیوٹرینٹ میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ پھل اور سبزیاں دمہ کی روک تھام اور علاج دونوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین
متاثرین کی باز آبادی کاری کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کرکے مرکز سے ایک خصوصی پیکج کا مطالبہ کیا جائے گا: سنیل شرما
تازہ ترین
پونچھ کے لوگوں کے دکھوں ، انصاف کا مطالبہ قومی سطح پر اٹھاؤں گا: راہل
برصغیر
ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا: مودی
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?