Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

کشتواڑ اسمبلی حلقہ سے 3،اندروال سے 3،پاڈر ناگسینی سے 1امیدوار نے فارم واپس لیا ۔3نشستوں پر3سابق وزراء، سابق ایم ایل سی، ڈی ڈی سی چیئرپرسن و ڈی ڈی سی ممبر سمیت 24امیدوار میدان میں

Towseef
Last updated: August 30, 2024 11:58 pm
Towseef
Share
14 Min Read
Voting concept in flat design. Hand putting voting paper in the ballot box.
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ
ضلع کشتواڑ کی تین اسمبلی نشستوں پر آخری روز سات امیدواروں نے اپنے فارم واپس لئے اور اب کل 24امیدوار میدان میں قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔کاغذات واپس لینے کے آخری روزکشتواڑ اسمبلی حلقہ سے 3،اندروال سے3جبکہ پاڈر ناگسینی سے 1امیدوار نے اپنا فارم واپس لیا۔ اب تینوں نشستوں پر تین سابق وزراء، ایک سابق ایم ایل سی،ایک ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ایک ڈی ڈی سی ممبر سمیت 24امیدوار میدان میںہیں۔ حلقہ اسمبلی کشتواڑ سے چار آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ این سی کی جانب سے سابق وزیر مملکت سجاد احمد کچلو ،پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی فردوس احمد ٹاک ،بی جے پی کی شگن پریہار اور بہووجن سماج پارٹی کے سمت کمار شامل ہیںجبکہ بشارت احمد کا فارم مسترد کیاگا اورتین آزاد امیدوارں سجاد احمد ،محمد اسلم اور سنجے کمار نے اپنے کاغذات واپس لئے۔سجاد احمد و محمد اسلم نے این سی کانگرس کے امیدوار کو حمایت دی وہیں سنجے کمار نے بی جے پی کی حمایت میں فارم واپس لیا۔اسمبلی حلقہ اندروال سے 9فارم درست پائے گئے جن میںسابق وزیر غلام محمد سروڑی بطور آزاد امیدوار، پی ڈی پی کے شیخ ناصر ،بی جے پی کے طارق کین ،کانگریس کے محمد ظفراللہ، بی ایس پی کے سلمان نثار اور اپنی پارٹی کے عاشق حسین کے علاوہ آزاد امیدوار پیارے لال، سلمان ربانی، امتیاز بشیر میدان میں ہیں جبکہ عابد حسین کا فارم مسترد کردیا گیا اورڈی پی اے پی کی خاتون امیدوار فاطمہ بیگم سمیت دو آزاد امیدواروںنے اپنے فارم واپس لئے ۔اسمبلی حلقہ پاڈر ناگسینی میں کل 6فارم درست پائےگئے جن میں تین آزاد امیدوار راکی گوسوامی، سری کانت اور انیل کمارجبکہ بی جے پی کے سابق وزیر سنیل کمار شرما ،پی ڈی پی کے سندیش کمار و ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ و این سی کانگرس کی مشترکہ امیدوار پوجا ٹھاکر شامل ہے۔ ایک فارم مسترد کیا گیا وہیں بی ایس پی کے ا میدوار ارشد موتھائی نے اپنا فارم واپس لیا۔اب کل تین اسمبلی حلقوں میں 24امیدوار میدان میں ہیں ۔

ڈوڈہ کی3نشستوں سے 7امیدواروں نے کاغذات واپس لئے | ضلع میں 3سابق وزراء، ایک سابق رکن اسمبلی، 2ڈی ڈی سی کونسلر ،ایک سابق بیوروکریٹ سمیت 27 امیدوار میدان میں

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے تینوں اسمبلی حلقوں سے 7امیدواروں اپنے کاغذات واپس لئے اور اسطرح سے ان نشستوں پر 27امیدوار میدان میں رہے ہیں جن میں تین سابق وزراء، ایک سابق رکن اسمبلی، ایک سابق بیوروکریٹ ،دو ڈی ڈی سی کونسلر ،ایک سابق بی ڈی سی چیئرمین و ایک سابق میونسپل کمیٹی چیئرمین شامل ہے۔ریٹرنگ افسربھدرواہ ،ڈوڈہ و ڈوڈہ ویسٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھدرواہ میں 4امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لئے جن میں ڈی پی اے پی اے پی کے امیدوار و سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد اسلم گونی ،انل کمار (آزاد امیدوار) ،بھوری سنگھ (آزاد) و رویندر کمار رازدان (آزاد امیدوار) شامل ہیں۔اسطرح سے اس حلقہ میں اب کل 10امیدوار میدان میں ہیں۔وہیں ڈوڈہ سے عرفی مجید وانی (ڈی پی اے پی) و گروکیش گپتا (آزاد امیدوار) نے اپنے کاغذات واپس لئے ہیں اور اس حلقہ میں 9امیدوار میدان میں رہے ہیں۔ادھرڈوڈہ ویسٹ میں ایڈووکیٹ سید عاصم ہاشمی نے اپنا فارم واپس لیا ہے اور اس طرح سے اس حلقہ میں 8امیدوار میدان میں ہیں۔ضلع کی 3اسمبلی نشستوں میں 27امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے جن میں سابق وزراء عبدالمجید وانی (ڈی پی اے پی)، خالد نجیب سہروردی (این سی)، شکتی راج پریہار (بی جے پی)، سابق رکن اسمبلی دلیپ سنگھ پریہار (بی جے پی)، ڈی ڈی سی کونسلر کاہرہ معراج الدین ملک (عام آدمی پارٹی)، ڈی ڈی سی کونسلر چنگا م ندیم شریف نیاز (کانگریس) ،سابق آئی اے ایس افسر محبوب اقبال (این سی)اور سابق بی ڈی سی چیئرمین عبدالغنی بٹ شامل ہیں۔

بانہال اوررام بن سے بھی ڈی پی اے پی امیدواردستبردار | سٹار کیمپینرغلام نبی آزاد کی خراب صحت کی وجہ سے فیصلہ لیاگیا:آصف کھانڈے

محمد تسکین

بانہال//بانہال اسمبلی حلقہ سے ڈی پی اے پی امیدوار آصف احمد کھانڈے نے ریٹرننگ آفیسر بانہال رضوان اصغر سے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ۔ ڈی پی اے پی کے امیدوار اورسینئرلیڈر آصف احمد کھانڈے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسٹار کیمپینر اور پارٹی سربراہ غلام نبی آزاد کی خرابی صحت کی وجہ سے ہم نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اگر ہمارے قائد ہمارے ساتھ الیکشن مہم کے دوران میدان میں ہوتے تو ہماری جماعت کی جیت یقینی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کسی پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈران ڈی پی اے پی سے نکل کر نیشنل کانفرنس میں شامل ہوئےہیں، انہوں نے دل بدلی کرکے ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی اور اس کے قائد غلام نبی آزاد سے دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان ، پارٹی کارکن ، لیڈر اور بانہال کی عوام غلام نبی آزاد کے شکر گزار رہیں گے کہ انہوں نے ان یعنی آصف کھانڈے پر اعتماد کرکے انہیں بانہال اسمبلی نسشت کے منڈیٹ سے نوازا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایمانداری کے ساتھ غلام نبی آزاد کی پارٹی کے جھنڈے کو تھامتے رہینگے ۔ اس دوران رام بن اسمبلی حلقہ سے ڈی پی اے پی امیدوار گردھاری لال نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے ہیں ۔

کانگریس این سی اتحاد ایک کھلا مذاق :ایڈووکیٹ محمد اسلم گونی | بی جے پی نفرت کی سیاست فروغ دینے میں مصروف :عاصم ہاشمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد اسلم گونی نےبھدرواہ و ایڈووکیٹ و ڈی ڈی سی کونسلر عاصم ہاشمی نےڈوڈہ ویسٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایڈوکیٹ جنرل محمد اسلم گونی نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیاسی جماعتیں ذات پات، مذہب پیسہ کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لیتی ہیں اور عوامی مسائل کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اس پر بی جے پی کا بی ٹیم ہونے کا الزام عائد کیا جو کہ غلط وبے بنیاد ہے۔گونی نے کہا کہ وہ شروع سے ہی سیکولر طاقتوں کے ساتھ رہے ہیں اور اسی نظریہ کے ساتھ جڑے ہیں۔انہوں نے کانگریس و نیشنل کانفرنس اتحاد کو عوام کے ساتھ ایک بھدا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دو جماعتوں نے بھدرواہ و چناب ویلی کی دیگر اسمبلی حلقوں میں ووٹران کی تقسیم کے لئے دوستانہ میچ کھیلنے کا ڈرامہ کیا جس سے ووٹوں کی تقسیم یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس الیکشن کو چند ٹھیکیداروں و رشوت خور افسروں نے تماشا بنایا ہے جو کہ ہماری سوچ کے باہر ہے۔سابق ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ انہوں نے فارم سابق وزیر اعلیٰ و چیئرمین ڈیموکریٹک آزاد پارٹی غلام نبی آزاد کی ہدایت پر داخل کیا تھا اور بھدرواہ بھلیسہ کی عوام نے بھی اپنا مکمل اعتماد ظاہر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے کچھ جماعتوں نے نفرت و مذہبی سیاست کا سہارا لے کر سماج و عوام کو تقسیم کرنے کی کوششیں کیں جسے وہ برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا بی جے پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ لوگ بھاجپا کے ساتھ وابستہ ہیں جنہوں نے نام نہاد الائنس کے نام پر دو امیدوار کھڑے کئے۔گونی نے اپنے حمایتیوں و ورکروں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرست و سماج دشمن طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں اور امن، ترقی و خوشحالی کے نام پر سیکولر جماعتوں کی حمایت کریں۔ادھر ڈوڈہ ویسٹ اسمبلی حلقہ سے ایڈوکیٹ سید عاصم ہاشمی نے کانگریس امیدوار ڈاکٹر پردیپ کمار کی حمایت میں اپنا فارم واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستی کے نام پر عوام و سماج کو تقسیم کر کررہی ہے اور اسی کو مدعا بنا کر نفرت کی سیاست کررہے ہیں جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے کانگریس امیدوار کے حق میں اپنا فارم واپس لیا۔واضح رہے کہ محمد اسلم گونی نے بھدرواہ حلقہ سے بطور ڈی پی اے پی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے تھے اور سید عاصم ہاشمی نے ڈوڈہ ویسٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے۔

۔2012یوپی الیکشن ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس | وقار رسول کو ضمانت ملی ،5ماہ کی سزا اور ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا تھا

محمد تسکین

بانہال// کانگریس کے سابق صدر اور بانہال اسمبلی حلقہ کے امیدوار وقار رسول نے یوپی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی 2012کے الیکشن ضابطہ اخلاق کے کیس میں اتر پردیش کے ایک کورٹ کی طرف سے سزا ملنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کیس میں چند روز پہلے ضمانت مل چکی ہے ۔ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں درج ایک کیس میں یوپی کی ایک عدالت نے وقار رسول اور دیگر 5ملزمان کو پانچ ماہ قید اور 1000روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سزا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بانہال کے دو بار ممبر اسمبلی اور پی سی سی کے سابق صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن انڈیا نے 2012میں یوپی میں مقدمہ دائر کیا تھا جب وہ انچارج اتر پردیش تھے اور کانگریس امیدوار کی الیکشن مہم چلا رہے تھے ۔ وقار رسول نے کہا کہ ایک عدالت نے انہیں کچھ دن پہلے اس کیس سے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ 2012میں انتخابی مہم کے دوران درج کیا گیا تھا جب وہ آل انڈیایوتھ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری تھے اور اتر پردیش انچارج ہونے کے ناطے الیکشن مہم چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اس ریلی کے دوران کچھ لوگ سکول کے احاطے میں چلے گئے تھے اور اسوقت کے الیکشن حکام نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے انہیں اسی کیس میں اتر پردیش کی ایک عدالت سے ضمانت ملی تھی اور ان کی تمام تر توجہ الیکشن مہم پر مرکوز ہے۔

بانہال میں نیشنل کانفرنس لیڈر کو طنزیہ الفاظ مہنگے پڑے | کھڑی ، رامسو اور بانہال میں پے در پے احتجاجی مظاہرے

محمد تسکین

بانہال// بانہال میں این سی کی ایک عوامی ریلی میں گوجروں اور پہاڑی برادری کے خلاف منفی اور غیر شائستہ تبصرے کیلئے نیشنل کانفرنس لیڈر محمد الیاس بانہالی کے خلاف بانہال، کھڑی اور رامسو میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ پچھلے کئی روز سے جاری ہے۔ الیاس بانہالی وادی چناب کے لیے ڈی پی اے پی کے یوتھ صدر تھے اور انہوں نے چند روز پہلے غلام نبی آزاد کی قیادت والی میں ڈی پی اے پی کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بانہال پارک میں احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد محمد الیاس کی طرف سے مخصوص برادریوں کے خلاف استعمال کی گئی مبینہ طور پر غلط زبان کو لیکر برہم ہیں اور وہ الیاس وانی کے خلاف سخت کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے ۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے اور سخت ردعمل کے بعد الیاس بانہالی نے سوشل میڈیا پرکہا کہ غیر دانستہ طور زبان پھسلنے کیوجہ سے اگر گوجر برادری کو کوئی ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مشال پیش کی تھی مگر اسے دوسری رنگت دی گئی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ ان مظاہروں کو بھڑکانے کی کارستانی کے پیچھے ان کے مخالفین ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
محبوبہ مفتی کی وزیر اعلیٰ سے ٹورزم ٹرانسپورٹرں کے بینک قرضوں کے قسط موخر کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل
تازہ ترین
سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور مقامی نقل و حرکت بڑھانے کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان
تازہ ترین
جموں و کشمیر، گجرات، پنجاب اور راجستھان کی سرحدی اضلاع میں 29 مئی کوموک ڈرل کا اہتمام کیا جائیگا
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

رام بن کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی

May 27, 2025
خطہ چناب

کیسری دنگل 2025 میں رستمِ ایران احمد مرزا پوریا نے ٹائٹل جیت لیا | دنگل میں غیر ملکی پہلوانوں کی شرکت یہاں کے پرامن ماحول کی عکاسی :ممبر اسمبلی

May 27, 2025
خطہ چناب

مغلمیدان میں دلدوزسڑک حادثہ | کالج طالب علم لقمہ اجل ،چار دیگر شدید زخمی

May 27, 2025
خطہ چناب

ہائیر سیکنڈری سکول بوائز بانہال کے بچوں کی بارہویں جماعت میں شاندار کارکردگی سکول امتحان میں 95 فیصد نتائج حاصل کرکے وادی چناب میں اول مقام پر رہا، سکول میں تقریب منعقد

May 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?