عظمیٰ نیوزسروس
بھدرواہ//جنرل اوبزرور ملک ارجن اے برائے اسمبلی حلقہ 51۔بھدروارہ نے عام اسمبلی اِنتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میںڈاک بنگلہ میں الیکشن اور سیکورٹی افسران کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی۔اوبزرورنے اِنتخابی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سٹرانگ روم اور دیگر اِنتخابی سیٹ اپ کا معائینہ کیا تاکہ تمام انتخابی مواد کے محفوظ سٹوریج اور اِنتظام کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں اسمبلی حلقہ بھدرواہ کے ریٹرننگ آفیسرسنیل کمار، اسسٹنٹ سپر اِنٹنڈنٹ پولیس وِنود کمار اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اسمبلی اِنتخابات کی مجموعی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور اِنتخابی عمل کو آسان اور محفوظ بنانے کے لئے تمام اِنتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔جنرل اوبزرور نے پُرامن اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے مقامی پولیس اور مختلف محکموں سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین مضبوط حفاظتی اَقدامات اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔حساس پولنگ سٹیشنوں پر نگرانی اور سیکورٹی بڑھانے کے لئے خصوصی ہدایات دی گئیں تاکہ رائے دہندگان کی تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنایا جاسکے۔ اوبزرورنے اِنتخابی فہرستوں میں نئے رائے دہندگان کی شمولیت، تازہ ترین ووٹر لسٹوں کی تیاری اور حساس اور عام پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔سیکورٹی اَفسران نے اِنتخابی عمل کے دوران فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اَقدامات کا جائزہ بھی پیش کیا۔