Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

دہشت گردی او ر جموں وکشمیر کے ریاست کے درجے کو لے کر کانگریس کا احتجاج کانگریس کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان مبینہ تصادم

Mir Ajaz
Last updated: July 19, 2024 12:46 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 سولنکی ،وقار رسول وانی اور رمن بھلہ سمیت درجنوں لیڈران کو گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا

 

جموں//اے آئی سی سی انچارج جے کے امور بھرت سولنکی، جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی کے ساتھ اے آئی سی سی سکریٹری منوج یادو، ورکنگ صدر رمن بھلہ، سابق ایم پی چودھری لال سنگھ، رویندر شرما، ملا رام، کی قیادت میں سینکڑوں کانگریسی کارکنوں نے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ جلد بحال کرنے کو لے کر جموں میں احتجاج کیا جس کے دوران انتظامیہ مخالف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ایل جی ہاؤس تک کانگریس کے مارچ کو ناکام بنانے کے لئے پولیس کو سخت مشکل پیش آئی، کیوں کہ مشتعل مظاہرین نے شہیدی چوک جموں سے لے کر رگھوناتھ بازار تک کئی مقامات پر پولیس کی رکائوٹیں توڑ دی اورانہوں نے رگھوناتھ مندر چوک پر ایک گھنٹے سے زیادہ دھرنا دیا۔پولیس نے کئی مقامات پر لاٹھی چارج کیا جس میں سینئر لیڈر ونود شرما نائب صدر پی سی سی سمیت کچھ لیڈر اور کارکن زخمی ہوئے۔جموں شہر میں کانگریسی کارکنوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی ناکامی کے ساتھ ساتھ منتخب حکومت کے اختیارات چھیننے کے حالیہ حکم کی مخالفت کرنے اور ریاست کی بحالی کے مطالبے کے معاملے پر شہیدی چوک سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جموں صوبے کے مختلف علاقوں، بلاکس اور اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت پی سی سی، ڈی سی سی، فرنٹل ونگ کے سینئر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔مظاہرین نے بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافہ اور فوجیوں کی شہادت کے لئے مرکز کی بی جے پی حکومت اور یوٹی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل منتخب حکومت کے اختیارات چھیننے اور لیفٹیننٹ گورنر کو دینے کے حالیہ حکم پر تنقید کی۔ انہوں نے ریاستی حیثیت کی فوری بحالی اور ریاستی حیثیت کے تحت اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سولنکی نے کہا کہ مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے خاص طور پر جموں خطہ جو پہلے پرامن تھا لیکن جموں میں دہشت گردی بہت حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’جوان شہید ہو رہے ہیں اور حکومت کہتی ہے کہ حالات معمول پر آ گئے ہیں‘‘۔دہشت گردی پر قابو پانے اور جمہوریت کو بحال کرنے میں مکمل ناکامی پر بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے جے کے پی سی سی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ ’’بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات میں ملک بھر میں حالات معمول پر لانے کا دعویٰ کیا۔ جموں خطہ میں پچھلے دو سالوں کے دوران حالات خراب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری افواج کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یوٹی کے پانچ سال کے بعد، صورتحال بدترین ہے، لہذا ریاستی حیثیت کو بحال کیا جائے اور لوگوں کو حکمرانی کے اختیارات بحال کئے جائیں ۔رمن بھلہ نے جموں خطے کی بدترین صورتحال کے لئے مرکز حکومت اور یوٹی انتظامیہ پر بھی تنقید کی جو کہ قوم کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?