اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک جوان جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب چنگا سے گواڑی کی طرف آرہی ایک ایکو کار زیر نمبر JK06B-2725 چنگا امرئی کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی زخمی جوان کو پہلے پی ایچ سی چنگا اور وہاں سے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی شناخت مدثر احمد (24)ولد محمد شریف) ساکنہ چنگا کے طور پر ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل گندوہ ٹھاٹھری شاہراہ پر بھٹیاس کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق و 26 زخمی ہوئے تھے۔