عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے درابشالہ علاقہ میں پیش آئے ایک شبانہ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دوبجے کے قریب یہ حادثہ اُس وقت حادثہ پیش آیا جب جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہا ایک ٹرک زیرنمبر JK14D-5478 ڈارئیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگراجس میں دوافراد سوار تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گاڑی سمنٹ سے لدی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت چمن لال ولد کاکا رام عمر 22 سال کے طور پر ہوئی جبکہ گاڑی کا ڈارئیور اشونی کمار ساکن بگر شدید طور زخمی ہوا، جسے ابتدائی طور پر علاج کیلئے ٹرامہ ہسپتال ٹھاٹری میں داخل کرایا گیا، بعد ازاں مزید علاج و معالجے کیلے میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقارت شروع کر دی گئی ہیں۔