عاصف بٹ
کشتواڑ //اتوار کی بعد دوپہر مشہو رسیاحتی مقام مغل میدان میں رونماہوے واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئی جبکہ تین افراد کو فوری طور بچالیاگیا۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب سیاحتی مقام پر سیاحوں کی بھاری بھیڑ جمع تھی جس کے دوران سیاح اس پل کو عبور کررہے تھے کہ اچانک یہ پل ٹوٹ گیا جس میں دو خواتین زخمی ہوئی جنہیں معمولی چوٹیں آئی جبکہ تین افراد کو فوری طور مقامی لوگوں نے بچالیا۔ لوگوں نے بتایاکہ پل کی حالت انتہائی خستہ تھی اور اس پر کبھی بھی حادثہ پیش ہونے کا خطرہ تھا جبکہ سیاحوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوئی جس کے دوران یہ پل ٹوٹ گیا جسکے بعد پولیس و مقامی لوگوں نے سیاحوں کو وہاں سے نکالے کا عمل شروع کردیا اور سبھی سیاحوں کو باحفاظت نکالالیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند سال قبل نالے پر محکمہ دیہی ترقی نے لوہے کا عارضی پل تعمیر کیا تھا او رایک سال کے اندر ہی اسکی حالت انتہائی خستہ ہوچکی تھی اگرچہ لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو اسکی طرف توجہ دینے کو کہا تھا لیکن متعلقہ حکام اور محکمہ کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ نوعیت کا حادثہ رونما ہوا ۔لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی آمد ورفت کیلئے پل کو بحال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔