Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

دیہی خواتین کے لئے | پانی کی حصولیابی کب آسان ہوگی؟ روئیداد

Towseef
Last updated: June 27, 2024 12:05 am
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

سلمیٰ راضی۔ منڈی،پونچھ

15اگست 2019 کو وزیر اعظم نے جل جیون میشن کا اعلان کیاتھا۔ جس کے تحت ملک بھر میں 2024تک ہر گھر جل اور نل پہونچانا مقصود تھا۔ وزارت جل شکتی کی ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں میں ہر گھر نل جل یوجنا کے ذریعے ملک کے 19 کروڑ سے زیادہ گھروں میں سے تقریباً 15 کروڑ گھروں میں نل کنکشن لگائے جا چکے ہیں۔ جو گھروں کی کل تعداد کا 77.10 فیصد ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ پرجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 18,59,580 گھروں میں سے 15,07,207 گھروں کو نلکوں کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اگر چہ جموں وکشمیر میِں بیشتر آبی زخائر موجود ہیں تاہم خوشک سالی اور برف باری میں تاخیر کی وجہ سے آبی وسائیل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جہاں ایک طرف مرکزی سرکار عوام کو صاف پانی میسرکرنے کی خاطر جل جیون میشن اسکیم کے تحت ہر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لئے کروڑوں کی رقم صرف کررہی ہے، وہی دوسری جانب جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے دوردراز دیہی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ حالانکہ محکمہ جل شکتی کے زیر اہتمام جل جیون میشن کے تحت ٹھیکدار ہر ایک علاقہ میں اپنا کام بخوبی کروا رہے ہیں۔لیکن جس امید کے ساتھ اس کام کو سرانجام دینے کی ضرورت ہے وہ نظر نہیں آرہا ہے۔ وہی پر ٹھیکدار بھی خشک موسم اور کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجہ سے کام کرنے سے اکثر علاقوں میں مفلوج نظر آرہے ہیں۔

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی جہاں سردیوں میں درجہ حرارت صفر سے منفی میں چلا جاتا ہے۔اسی تحصیل منڈی کی متعدد پنچایتوں میں جل جیون میشن کے تحت گزشتہ ایک سال سے کام چل رہے ہیں۔لیکن تاحال منڈی، ساتھرہ اور لورن کی کسی بھی پنچائیت میں اس اسکیم کے تحت کام مکمل نہیں ہواہے۔ کہیں جل ہے تو نل نہیں اور کہیں نل ہے تو جل نہیں۔جس سے خواتین سب سے زیادہ مشکلات جھیلتی نظر آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں لورن کی رہنے والی36 سالہ سیدہ بیگم کہتی ہیں کہ’’یہ علاقہ برفانی ہے۔جہاں پرزیادہ وقت موسم سرد ہوتاہے۔اس دوران شدید کوہرابھی پڑتاہے۔حالات ایسے ہوتے ہیں جس میں زندگی گزارنا دشوار رہتا ہے۔ایسے وقت میں جب گھر میں پانی کی قلت ہوتی ہے تو اسی ٹھنڈمیں ہمیں قریب ایک کلومیٹر دور چشمہ سے پانی لاناپڑتاہے۔جس سے گھر میں کھانا پکانے، پینے اورکپڑے دھونے کے کام میں لایا جاتا ہے۔‘‘ وہ کہتی ہیں کہ ہمارے گائوں میں پایپیں تو لگی ہوئی ہیں لیکن ان میں پانی نہیں آتاہے۔

اسی طرح لورن بلاک کی پنچائیت لوہل بیلا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سرفراز احمد ملک جن کی عمر 30سال ہے، کی شکایت ہے کہ ’’براچھڑ پنچائیت میں باہر کے ٹھیکیدارآرہے ہیں۔ جن کو علاقہ کی نوعیت کی اس قدر جانکاری نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے براچھڑ پنچائیت کی پائپیں کہیں اور جارہی ہیں۔ محکمہ جل شکتی کی جانب سے اگر اتنی کثیر رقومات کےذریعہ سے عوام کے لئے ہرگھر جل اور نل دیاجانا مقصود ہے تو پھر اس مہم کو عوام کے ساتھ تال میل سے ہی انجام دیاجانا چاہے۔‘‘ اسی طرح تحصیل منڈی کے دھڑہ موربن کنال سے دھڑہ موہربن لیفٹ اسکیم پر کروڑوں کی رقم صرف کی گئی۔ اس سکیم کے تحت بڑے بڑے ٹنک بنائے گئے۔لیفٹ اسکیم کو کارگر بنانے کے لئے ٹرانسفرمر اور دیگر سازو سامان بھی دیا گیا ہے۔لیکن فی الحال کام میں استعمال نہیں ہونے کی وجہ سے یہ سامان پڑاپڑا زنگ آلو دہ ہورہاہے۔ ساتھرہ کنال سے دھڑہ مہوربن تک یہ لیفٹ سکیم کے تحت چار بیس بیس ہزار گیلن پانی کے ٹنک بناے گئے۔ ان ٹنکوں کی حالت بہترنہیں ہونے پرعوام نے تشویش کا اظہار کیاہے۔اس سلسلے میں دھڑہ پنچائیت کے سماجی کارکن چوہدری سجاد احمد کی شکایت ہے کہ دھڑہ پنچائیت میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے قریب آٹھ کروڑ روپیہ کا پروجیکٹ پہلے ہی سے ہی رُکا پڑاہوا ہے۔ جس کی وجہ سے پنچائیت کی ایک وارڈ کے علاوہ تمام دھڑہ اور مہوربن کے لوگ پانی سے اب تک محروم ہیں۔وہیں دھڑہ کے ایک مقامی مولانامنظور احمدنے اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے پر غور کریں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کے اے ای ای کے مطابق یہاں موہربن اور دھڑہ میں جل جیون میشن کا 40 فیصدی کام ہوچکاہے۔لیکن یہاں زمینی حقائق کو دیکھاجا ئے تو صرف پانچ سے دس فیصدی کام ہی ہوا نظر آتاہے۔وہ شکایت کرتے ہیں کہ اس میں بھی انہیں لوگوں کے گھرپانی کی لائین لگی ہیں،جنہیں پہلے بھی لفٹ اسکیم سے پانی ملتاتھا۔ اگر چہ ٹینگر سے آنے والا پانی دھڑہ کے تمام لوگوں کو سیراب کرسکتا ہے۔ لیکن اس کو بھی دوسری جانب دیاجارہاہے۔ جبکہ یہ پانی مہوربن، دھڑہ، ڈھوٹہ کھیت ودیگر محلہ جات کے لئے مناسب ہے۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ اگر لوگوں سے ملکر عوام کی مرضی کے مطابق ہر گھر نل اور جل سکیم کو کارگر بنایاجائے تو سرکار کی جانب سے کڑوڑوں کی سکیم رائیگاں نہیں جایگی۔ اسی طرح پنچائیت پیراں، پنچائیت ملکاں، پنچائیت، ڈنہ ڈوئیاں پنچائیت پلیرہ وغیرہ میں جل جیون میشن کے تحت کام تو ہو رہے ہیں۔ لیکن ان علاقوں میں کام کو اور بھی جلد کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس لئے کہ منڈی تحصیل کے اکثر دیہی علاقوں میں پسیاں پڑنے کا سلسلہ جاری رہتاہے۔ جس کی وجہ سے ادھوری لاینیں جلد تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ جل شکتی کے ایکزکٹیو اسسٹنٹ انجینئر نے ڈائیریکٹر ہیلتھ میشن کی جانب سے منعقدہ عوامی درربار میں بتایاکہ کچھ پنچایتوں میں اسی فیصدی جبکہ کچھ میں ابھی چالیس فیصد تک کام ہواہے۔ جس میں مین پائپ لائین اور ٹنک تعمیر کئے گئے ہیں۔اسی طرح آگے بھی کام جاری ہے۔ ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے کام میں رکاوٹ ہورہی ہے۔ موسم ٹھیک ہوتے ہی اسکیموں کو مکمل کیاجائےگا۔بہرحال، محکمہ کونلکے کے پانی کی فراہمی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں بالخصوص خواتین کو پینے کے پانی کے لئے شدید سردی میں میلوں پیدل نہ چلنا پڑے۔(چرخہ فیچرس)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی: سائبر پولیس کشمیر
تازہ ترین
پی ڈی پی نے یوتھ ونگ تشکیل دی، ایڈوکیٹ آدتیہ گپتا صدر مقرر
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?