Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

نہر ِزبیدہ۔مکہ مکرمہ کی تاریخی نہر معلومات

Mir Ajaz
Last updated: June 21, 2024 1:42 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE
مولاناغیاث الدین
اسلامی تاریخ میںایک خاتو ن نے حجاج کرام کی خدمت کی جومثال قائم کی ہے، اس کی مثال تاقیامت ملنامشکل ہے۔اس عظیم خاتون کوتاریخ میں ’’ملکہ زبیدہ کے نام سے یادکیاجاتاہے۔مکہ مکرمہ کی سرزمین چونکہ صحرااورخشک پہاڑوں پرمشتمل ہے۔اس لئے یہاںحجاج کرام کوقلت آب کامسئلہ روز اول سے درپیش رہاہے۔اپنے شوہرخلیفہ ہارون رشید کے انتقال کے بعد ملکہ زبیدہ جب حج کے لئے آئیںتومکہ مکرمہ میںپانی کی قلت کانوٹس لیااورحجاج کرام اوراہل مکہ کو درپیش آبی مشکلات اوردشواریوںکااپنی آنکھو ں سے مشاہدہ کیاتوانہوںے مکہ میں ایک نہربنانے کاارادہ کیا۔جب نہرکی کھدائی کامنصوبہ سامنے آیاتو بغداد واپسی پرمختلف علاقوںسے ماہرانجیئنراورآرکیٹک بلوائے گئے اورمکہ مکرمہ میںپانی کامسئلہ حل کرنے کاحکم دیا۔ماہرین نے ملکہ کوسروے کے بعد رپورٹ دی کہ نہرکی منصوبہ بندی انتہائی مشکل کام ہے’’تاریخ کے حوالوں میں ملکہ زبیدہ کایہ جملہ مشہورہے کہ’’ہرقیمت پرنہرتعمیرکی جائے ،خواہ ہرکدال کی ضر ب پرایک دینارہی کیوںنہ دیناپڑے ؟سترہ لاکھ دینارسے تیارشدہ اس پروجیکٹ نے مکہ میں قلت آب کامسئلہ حل کردیا۔800ء سے 1950،تک مسلسل 1200،برس تک حجاج کرام اورمکہ مکرمہ کے باشندے اس نہرسے پانی پینے کے ساتھ دیگرضروریات بھی پوری کرتے رہے۔حاجیوں کیلئے پانی کی فراہمی کے لئے مکہ مکرمہ کے قریب وادی نعمان سے جونہرنکالی گئی وہ ’’نہرزبیدہ ‘‘کہلاتی ہے۔نہرزبیدہ کووادی نعمان سے پہلے میدان عرفات ،مزدلفہ اورپھرمکہ تک ایک ڈھلوان کی صورت میں لایاگیا۔عرفات سے 10،کلومیٹردورطائف کی طرف جبل کراکے کے دامن میں وادی نعمان واقع ہے۔یہاںزمین میں پانی کی سطح خاصی بلند ہے،اس علاقے میں بارش کاسلسلہ بھی جاری رہتاہے۔مصری ماہرین کی رپورٹ کے مطابق وادی نعمان سے پانی پہلے عرفات لے جایاگیا،اس لئے کہ ڈھلوان کی شکل میں پختہ انڈرگرائونڈ چینل بنایاگیاتاکہ پانی خو دبخود بہتاہواجائے۔پانی کالیول یکسا ںرکھنے کے لئے کہیںیہ چینل نہرزمین سے اوپرہے اورکہیں زمین سے نیچے ،چینل کوپتھراورچونے کی مدد سے پختہ کیاگیاتاکہ زمین سے حاصل شدہ پانی دوبارہ جذب نہ ہوجائے ۔یعنی پوری نہرزبیدہ کوخواہ وہ زمین سے اوپرہے یااندر،پتھروں کوچونے سے جوڑکرپلاسٹرکیاگیا۔یہ نہرمکہ مکرمہ کے علاقے عزیزیہ تک جاتی تھی،پھروہاں سے مسجد نمرہ تک لے جائی گئی،نہرزبیدہ1200،برس تک مشاعرہ مقدسہ اورمکہ مکرمہ میں پانی کی فراہمی کابڑاذریعہ رہی،۔آج کے دورمیں ماہرآرکیٹک اورانجینیرحیران ہیں کہ صدیوںپہلے فراہمی آ ب کے اس عظیم الشان منصوبے کوکیسے تکمیل تک پہونچایاگیا۔نہرزبیدہ کامنصوبہ اس وقت کے ماہرین نے 10،سال کے عرصے میں مکمل کیا۔اس کی کل لمبائی 38،کلومیٹرہے۔ایک اندازے کیمطابق اس منصوبے پر170،ملین ڈالردینارلاگت آئی تھی۔آج اس کاحساب لگایاجائے توایک دینار10،گرام سونے کے برابرہوگاجوبہت بڑی رقم بنتی ہے،نہرزبیدہ1950،تک چلتی رہی،بعد ازاں پمپوں کے ذریعے پانی کھینچے جانے کے باعث خشک ہوکربند ہوگئی،آج بھی اس کاایک حصہ محفوظ حالت میں ہے۔سروے کے بغیراتنادرست حساب کیسے لگایاگیا؟یہ نہراونچے اونچے راستوںسے گھومتی ہے لیکن اس کالیول برقراررہتاہے۔اسی نہرکے ساتھ جبل رحمت پرایک سبیل بنائی گئی ،انجینئرنگ کی یہ خوبصورتی تھی کہ اتنے درست لیول پرتھی کہ سبیل میں خودبخود پانی بھرتاتھا،مزدلفہ میںیہ نہرزبیدہ مسجد مشعرحرام کے قریب کنویں کی شکل میں تھی تووہاںسے لوگ پانی نکالتے تھے،منیٰ کوبھی یہاںسے پانی فراہم کیاجاتاتھا،بعد میں نہرپرپمپ لگاکرپانی منی تک پہنچانے کابندوبست کیاگیا۔منی میں بھی حوض بنائےگئے۔ایک اندازے کے مطابق نہرزبیدہ سے 600،کیوبک میٹرپانی روزانہ مکہ مکرمہ آتاتھا۔1950،تک یہ نہرچلتی رہی۔آبادی بڑھی تولوگوں کوپانی کی ضرورت بھی بڑھیں،انہوںنے پمپ لگاکرزمیںسے پانی نکلالناشروع کیا،کئی مقامات پرچینل پمپ لگاکرپانی کھینچاگیااس کے نتیجے میں زمین میںپانی کالیول گرگیااوریوںنہرخشک ہوگئی ۔واضح ہوکہ ام جعفرزبیدہ بنت جعفربن ابوجعفرمنصورہاشمی خاندان کی چشم وچراغ تھی،یہ ہارون رشید کی چچازاد بہن اوربیوی تھی۔ان کانام’’امۃ العزیز ‘‘تھا ان کے داداان کو’’محبت سے زبیدہ ‘‘(دودھ بلونے والی متھانی )کہ کرپکارتے تھے۔چنانچہ سب اسی نام سے پکارنے لگے اوراصلی نام بھول گئے ۔یہ نہات خوبصوت اورذہین وفطین اوردیندار خاتون تھیں ۔جب جوان ہوئی توخلیفہ ہارون رشید سے ان کی شادی ہوگئی ،یہ شادی بڑی دھوم دھام سے 165ھ مطابق جولائی 782میں ہوئی۔ہارون رشید نے اس شادی میں غریبوںکواسقدرمال تقسیم کیاکہ جس کی مثال تاریخ میںمفقود ہے۔اس شادی میں خاص بیت المال سے پانچ کروڑ ددرہم خرچ کئے۔ملکہ زبیدہ کی وفات بروز سوموار26 ،جمادی الاول 216،ھ مطابق 10جولائی 831،کوبغداد میں ہوئی اورمقبرہ خیزان مین دفن ہوئیں ۔
<[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?