نواز رونیال
رام بن // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے نزدیک کیلاموڑ کے مقام ایک تیررقتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا ۔تھانہ پولیس رام بن کے مطابق رام بن کے نزدیک کیلاموڑ کے مقام پر ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی ایک راہگیر کو بے دردی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے لاشیں کو اپنی تحویل میں لے کر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا ہے جہاں ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تھانہ پولیس رام بن میںاس سلسلے ایک کیس زیر علت 140/2024 زیر دفعات 279,304A آی پی سی کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق عدم شناخت لاش کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں 72گھنٹوں کے لئے شناخت کے لئے رکھا جاے گا۔