اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے چھترگلہ بھدرواہ میں ملی ٹینٹوں کی جانب سے فوج و پولیس کی پوسٹ پر فائرنگ کے بعد بھدرواہ پٹھانکوٹ بین ریاستی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بدھ کو روز معطل رہی اور جگہ جگہ پولیس و سیکورٹی فورسز نے ناکہ بندی کرکے چیکنگ و تلاش کارروائی جاری رکھی۔ واضح رہے کہ اس حملے میں ایس پی او و راشٹریہ رائفلز کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد ملی ٹینٹ نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن چلایا گیا ہے۔