Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

! مسلم خواتین اور حجاب غور طلب

Towseef
Last updated: May 29, 2024 10:21 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

شمائلہ مومناتی

مسلم خواتین اور حجاب ایک ایسا موضوع ہے جس کی ضرورت دور حاضر میں شدید سے اشد ہوتی جا رہی ہے۔ البتہ جب ہم اپنے گردوپیش کا طائرانہ جائزہ لیتے ہیں تو گزرتے وقت کے ساتھ اس کا فقدان ہوتا جا رہا ہے۔حجاب کے تعلق سے قرآن یوں گویا ہوتا ہے:’’نبی پاک جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب فرماکر ربّ ذوالجلال نے ازواج مطہرات ، بنات طاہرات اور تمام مؤمن عورتوں کو پردہ کا حکم فرمایا ہے۔(سورہ احزاب:۵۹)

ہٹنے نہ دینا پردے کو اے پردہ نشیں
تیری ذرا سی غلطی قیامت ڈھا سکتی ہے
پردہ علامت ہے عورت کے وقار کا، حیاء کا ، پاکبازی کا ، نسوانیت کا اور اعلی اخلاق و کردار کا اس کو کسی قسم کی ’قید‘ سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے۔ دین اسلام عورت کی عزت و آبرو کا تحفظ چاہتا ہے ۔؎

پھولوں میں گلاب اچھا لگتا ہے
اسلام کی شہزادی پر حجاب اچھا لگتا ہے

اے بنات حوا! حجاب آپ کی شناخت چھپاتا نہیں بلکہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ باعزت خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان خاتون ہیں۔اگر ہم تاریخ اسلامی کا بنظر غائر جائزہ لیتے ہیں چاہے وہ ماضی قریب ہو یا پھر ماضی بعید تمام خواتین باپردہ ملیں گی۔ چاہے وہ ازواج مطہرات ہوں ، بنات ِطاہرات ہوں ، صحابیات ہوں یا پھر تابعیات سبھی پردہ سے معمور رہیں اور ان کے عظیم الشان کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ ان کو ہر میدان میں سرخروئی حاصل ہوئی ہے۔ چاہے وہ میدان جنگ ہو ، گھڑ سواری ہو ، علمی میدان ہو یا عملی ، طبی میدان ہو یا گھریلو زندگی ، تعلیمی زندگی ہو یا درس و تدریس الغرض کوئی بھی میدان ہو ،ان کا حجاب کسی بھی میدان میں ان کے لئے رکاوٹ نہیں بنا۔ مگر آج ہماری زندگیاں عمل سے خالی ہیں، ہماری سوچ کا پیمانہ بہت تنگ ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم عمل کی لائن سے کھڑے نہیں ہو پاتے، اسی لئے پستی ہمارا مقدر ہو کر رہ گئی۔؎

کیسے ہوگی اب اس فرض کی پاسداری
عمل سے دور ہو گئی بنت حوا بیچاری
تقدس ہوا پامال بے حجابی کے دور میں
روک اسے نہ پائے چار دیواری

بہنو! بنت حوا کی بلندیوں کا راز حجاب میں ہی مضمر ہے اور ہم اسی کو اپنی زندگی کی افتاد و پرواز میں رکاوٹ سمجھتے ہیں اور مغربیت کی طرف بھاگے چلے جا رہے ہیں ،ہمارے محدود ذہن مغربیت کے شکنجے میں جکڑے جا چکے ہیں۔لہٰذا اب ضرورت بلکہ اشد ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس محدود سوچ اور مغربیت کے شکنجے سے خود کو نکالیں اور ماضی کے اوراق کو پلٹیں صحابیات کی زندگی کو اپنا آئیڈیل بنائیں ،پھر دیکھیں کس طرح منزل ہماری قدم بوسی کرتی ہے۔؎

چشم باطل سے لڑ گیا پردہ
خار حق بن کے گڑ گیا پردہ
کیا وہ پردے کی اہمیت سمجھیں
جن کی عقلوں پہ پڑ گیا پردہ

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عورت کا پردہ کرنا شہید کے خون سے افضل ہے۔واقعہ کچھ یوں ہے کہ یمن کی ایک لڑکی جس نے نوبل پرائز جیتا صحافی نے اس عظیم لڑکی سے سوال کیا، آپ حجاب کیوں پہنتی ہیں ؟ جب کہ آپ باشعور بھی ہو اور اعلی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔اس لڑ کی نے نہایت خوبصورتی سے جواب دے کر صحافی کو شرمندہ کر دیا۔ لڑکی نے جواب دیا، آغازکائنات میں انسان برہنہ تھا جب شعور ملا تو اس نے لباس زیب تن کرنا شروع کر دیا۔

عزیز بہنو! حجاب صرف ایک پردہ نہیں، سیکولرازم، لبرل ازم اور لا دینیت کے خوابوں کا کفن بھی ہے۔باحیاء عورت کا وجود معاشرے میں عزت ہی عزت ہے۔والدین کے لئے باعث فخر، بھائیوں کے لئے باعث عزت، شوہر کے لئے دنیا کا قیمتی سرمایہ، اولاد کے عمدہ نمونہ۔دعا ہے کہ رب تعالیٰ بشمولیت میرے تمام مسلم بہنوں کو حیا کے زیور سے آراستہ و پیراستہ فرمائے ۔ آمین
عورت کو حیا کی چادر دی
غیرت کا غازہ بھی بخشا
شیشوں میں نزاکت پیدا کی
کردار کے جوہر چمکائے

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?