Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سیاحوں، شہریوں و سیاسی کارکنوں کی جامع حفاظت ایس او پیز وضع کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2024 12:26 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":2},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//چیف سیکریٹری اَتل ڈلو نے پیر کے روز سول اور پولیس اِنتظامیہ کے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں آنے والے سیاحتی سیزن اور جموں وکشمیر میں جاری اِنتخابی عمل کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنروں اور اے ڈی جی پی جموں اور آئی جی پی کشمیر سمیت دیگر شرکأ نے جموں و کشمیر میں سیاحوں اور سیاسی کارکنوں سمیت کمزور طبقوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ سیکورٹی ادارے دہشت گرد عناصر کی جانب سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ قانون عملانے والے ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں کسی بھی دہشت گردانہ حملے کو روکنے کے لئے مناسب حکمت عملی وضع کی جائے گی اور ہماری سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔میٹنگ میں جموں و کشمیر میں تمام حساس گروپوں کی حفاظت کے لئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کرنے کے لئے سینئر پولیس اور سول افسران دونوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ایس او پی میں تمام شراکت داروں یعنی حکومت، عوام، سیاحوں، سیاسی کارکنوں اور مہمان نوازی کی صنعت کے فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گا۔میٹنگ میں ڈی جی پولیس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، اے ڈی جی پی، ایل اینڈ او، بی جی ایس 15 کارپس ، اے ڈی جی پی، سی آئی ڈی، اے ڈی جی پی جموں، صوبائی کمشنر کشمیر اور جموں، کمشنر سیکرٹری سیاحت، آئی جی پی کشمیر، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر اور جموں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

چیف سیکریٹری نے کہا کہ گذشتہ 4سے5 برسوں سے جموں وکشمیر یوٹی میں اَمن کے فوائد سب کے لئے کافی اور حوصلہ افزا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نظر آنے والے سازگار ماحول کو پٹری سے اتارنے کی کسی بھی کوشش سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اَتل ڈلو نے امن و امان برقرار رکھنے والی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ دشمن قوتوں کے خلاف چوکس رہیں اور جموں و کشمیر میں سیاحوں ، سیاسی کارکنوں اور دیگر شہریوں کی مکمل حفاظت کے لئے مربوط تال میل کو یقینی بنائیں۔ڈی جی پی آر آر سوین نے کہا کہ قانون عملانے والے اِدارے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دونوں طرح کے اَقدامات کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِنتخابات میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے کچھ عناصر کو بے چین کیا ہے جنہیں سیکورٹی فورسز اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔انہوں نے مختلف شراکت داروںکی جانب سے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنے کی حمایت کی تاکہ دہشت گردوں کے ذریعے دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے اپنے شہریوں کے روز مرہ کے کاروبار اور معمولات میں کم سے کم خلل کو یقینی بنانے کے لئے کچھ حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے امکانات کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔پرنسپل سیکریٹری داخلہ چندرکر بھارتی نے کہا کہ قانون عملانے والی ایجنسیوں کی اضافی ذمہ داری ہے کہ وہ گذشتہ چندبرسوں میں حاصل کردہ فوائد کو مستحکم کریں۔ اُنہوں نے سیاسی کارکنوں اور سیاحوں دونوں کے تحفظ کے لئے نئی حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام کمزور طبقوں بالخصوص مائیگرنٹ مزدوروں، اقلیتوں اور سیاحوں کے شراکت داروںکو ہر حال میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں حساس بنانے پر زور دیا اور اس مقصد کے حصول کے لئے مختلف ٹور آپریٹروں ، ہوٹلوں، مقامی گائیڈوں ، ہوم سٹے وغیرہ کے لئے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے تیار کرنے کا مشورہ دیا۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?