Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

بچوں کی ضد اور والدین کا طرزِ عمل

Mir Ajaz
Last updated: April 24, 2024 11:47 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

ہمارے معاشرے کےاکثر والدین یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمارے بچے ہماری بات نہیں مانتے، ہر بات پر ضد کرتے ہیں۔ بچوں کی یہی ضد آگے چل کر نہ صرف خود ان کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ شروع سے ہی بچوں کی تربیت میں ان عوامل کو مد نظر رکھیں جو بچوں کی شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اگر بچہ ضدی ہے تو سب سے پہلے اُن وجوہات پر غور کریں،جن کی وجہ سے وہ ضد یا غصہ کرتاہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا بچہ جس قسم کا رویہ اپنا رہا ہے،عین ممکن ہے کہ گھر کے کسی فرد کا رویہ بھی اسی قسم کا ہو،یعنی اس فرد کی دیکھا دیکھی میں وہ ضدی پن اپناتا ہو۔حق تو یہی ہے کہ بچے اپنے ماحول سے زیادہ سیکھتے ہیں،ایسی صورت میں بچے ماحول سے ضد یا غصہ کرنے کی عادت اپنا لیتے ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے موقف یا اپنی بات سے پھر جاتے ہوں،اور وہ اسی کا ردِ عمل ظاہر کردیتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اُسے کسی غلطی پر خوب ڈانٹا جاتا ہے اور پھر فوراً ہی پیار بھی کر لیا جاتاہے۔اس طرح بچہ آپ کی کہی ہوئی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا اور پھر اُس کی یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے۔یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ اکثر والدین بچوں کے رونے دھونے سے گھبرا جاتے ہیں اور فوراً ان کی خواہش کو پورا کر دیتے ہیں۔یاد رکھیں! بچے اکثر اپنے رونے دھونے کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔اس لئے آپ پہلے اس بات پر غورکریں کہ آیا وہ کسی تکلیف کے تحت رو تو نہیںرہا ہے یا محض اپنی بات منوانے کے لئے ضد کر رہا ہے۔اگر بچہ رو دھو کر اپنی بات منوانے کی کوشش کر رہا ہے تو اْسے نہ صرف سختی سے ڈانٹیں،بلکہ نظر انداز کریں۔ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ اس کی توجہ کسی اور طرف لگا دیں۔جب آپ یہ جان لیں کہ آپ کے بچے کے ضدی پن کی وجہ کیا ہے تو اس کے تدارک کی کوشش کریں۔یہ بات ذہن نشین کریںکہ بچہ پیدائشی ضدی نہیں ہو تا،بلکہ یہ آپ کی تر بیت پر منحصر ہے کہ وہ کس روپ میں ڈھلتا ہے۔بچوں کی تمام تر اْمیدیں ماں باپ سے وابستہ ہوتی ہیں اور والدین بھی فطری محبت کے باعث مجبور ہو کر بچے کی جائز و ناجائز بات مان لیتے ہیں۔والدین کو سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ بچہ کس چیز کے لئے ضد کر رہا ہے۔ اگر مذکورہ چیز حاصل کرنے کی خواہش بے جا نہیں تو اُسے پورا کرنے کا یقین دلائیں اور اپنی حیثیت کے مطابق پورا کرنے کی کوشش کریں۔اگر بچہ کسی ایسی چیز کے لئے ضد کر رہا ہے،جوکہ اُس کے لئے مضر ہے یا آپ کی حد سے باہر ہے تو اسے نرمی سے سمجھائیں کہ یہ شے اس کے لئے نقصان دہ ہے۔بچوں سے ہمیشہ واضح الفاظ میں بات کیجئے۔ انھیں بتائے کہ گھر میں کس طرح رہنا ہے ۔بچوں کے بے جا رونے دھونے سے ہر گز پریشان نہ ہوں،بلکہ انھیں نظر انداز کریں اور کسی تشویش میں مبتلا نہ ہوجائیں تاکہ وہ دوبارہ رونے سے باز آجائیںاور جب بھی کسی چیز کے لئے ضد کرے تو فوری طور پر اس کا دھیان بٹانے کی سعی کریں۔یا رہے کہ بچوں کے سامنے اچھی عادات کا مظاہرہ کریں، تاکہ بچے بھی ایسی ہی عادات اپنائیں۔ بچوں کی تربیت میں محض سختی یا بے جا پیار سے کام لینے کے بجائے درمیانہ راستہ اپنائیں اور انھیں موقع کی مناسبت سے سمجھائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?