Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

صدقۃ الفطر کی حکمت اور وجوب

Mir Ajaz
Last updated: April 5, 2024 6:44 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE
مولانا سیّد سلیمان 
عید الفطر کے دن جو صدقۂ فطر ادا کیا جاتا ہے یہ واجب صدقہ ہے اور حدیثِ مبارک میں اس کی دو حکمتیں ذکر کی گئی ہیں: (1) یہ صدقہ روزوں میں ہونے والی کوتاہیوں سے پاکی (2) اور مساکین کے کھانے کے بندوبست کا ذریعہ ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزوں میں ہونے والی لغو (یعنی فضول ولایعنی) اور فحش باتوں کے اثرات سے روزوں کو پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے صدقۂ فطر واجب قرار دیا ۔ (سنن ابو داؤد)یعنی مسلمانوں کے جشن و مسرت کے اس دن میں صدقہ فطر کے ذریعے محتاجوں اور مسکینوں کی ضرورت پوری کرکے انہیں بھی خوشی میں شریک کیا جائے اور دوسرا یہ کہ زبان کی بے احتیاطیوں اور بے باکیوں سے روزے پر جوبُرے اثرات پڑے ہوں گے، ان کی طرف سے کفارہ ہوجائے۔
جو مسلمان (مرد یا عورت ) اتنا مال دار ہے کہ اس پر زکوٰۃ واجب ہے یا اس پر زکوٰۃ تو واجب نہیں، لیکن قرض اور ضروری اسباب اور استعمال کی اشیاء سے زائد اتنی قیمت کا مال یا اسباب اس کی ملکیت میں عید الفطر کی صبح صادق کے وقت موجود ہیں، جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہے، چاہے وہ تجارت کا مال ہو یا تجارت کا مال نہ ہو، چاہے اس پر سال گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو۔ اس صدقے کو صدقۂ فطر کہتے ہیں۔
نیز مال دار آدمی کے لیے صدقۂ فطر اپنی طرف سے بھی ادا کرنا واجب ہے، اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی، نابالغ اولاد اگر مال دار ہو تو ان کے مال سے ادا کرسکتا ہے اور اگر مال دار نہیں ہے تو اپنے مال سے ادا کرے۔ بالغ اولاد اگر مال دار ہے تو ان کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا والد پر واجب نہیں، ہاں !اگر والد اپنی خوشی ورضا سے ان کی اجازت سے ان کی طرف سے ادا کردے گا تو صدقۂ فطر ادا ہوجائے گا، جب کہ مال دار عورت پر اپنا صدقۂ فطر ادا کرنا تو واجب ہے، لیکن اس پر کسی اور کی طرف سے ادا کرنا واجب نہیں، نہ بچوں کی طرف سے، نہ ماں باپ کی طرف سے، نہ شوہر کی طرف سے۔
صدقۂ فطر، عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتا ہے) اسی وقت واجب ہوتا ہے۔ البتہ صدقۂ فطر رمضان المبارک میں بھی ادا کرنا درست ہے۔ عید الفطر کے دن عید کی نماز سے پہلے پہلے صدقۂ فطر ادا کردینا چاہیے، یہ بہت زیادہ فضیلت کی بات ہے۔ اگر عید کی نماز سے پہلے ادا نہیں کیا تو بعد میں ادا کرنا ہوگا، لیکن اس سے ثواب میں کمی ہوگی، اور عید کے دن سے زیادہ تاخیر کرنا خلافِ سنت اور مکروہ ہے، لیکن پھر بھی ادا کرنا ضروری ہوگا۔ صدقۂ فطر ان ہی لوگوں کو دینا جائز ہے جنہیں زکوٰۃ دینا جائز ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت
کالم
جموں وکشمیر میں ریزرویشن بحران | انصاف اور اصلاح میں ہی مستقل حل پوشیدہ در جواب آں غزل
کالم
کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟
اداریہ
حکومت مخالف مظاہرے | کینیا میں 11افراد ہلاک
بین الاقوامی

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?