Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالغنی مدہوش تعلیمی اُفق کا درخشندہ ستارہ غروب

Mir Ajaz
Last updated: February 27, 2024 1:58 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

 شیخ ولی محمد

۔24 فروری 2024سنیچر شام سات بجکر پچیس منٹ پر ریڈیو پروگرام ’’شہر بین‘‘ کے ذریعے معروف ماہر تعلیم پروفیسر عبدالغنی مدہوش کے انتقال کی خبر سُن کر ذاتی طور پر بہت ہی دُکھ ہوا۔ان دنوں میں ہم کشمیر یونیور سٹی کے شعبہ کامرس اینڈ منیجمنٹ کے طالب علم تھے ،جب آپ شعبہ ایجوکیشن کے سربراہ تھے۔میں تعلیم کے حوالے سے ان کے لٹریچر سے کافی مستفید ہوچکا ہوںاور مختلف سمیناروں ،مباحثوں اور ریڈیو پروگراموں سے کافی متاثر ہوا ہوں۔تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔پروفیسر عبدالغنی مدہوش آج سے 75سال قبل جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں1949میں پیدا ہوئے۔مختلف تعلیمی مراحل طے کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی میں تین دہائیوں تک بہت ساری ذمہ داری اں انجام دیتے رہے۔آپ فیکیلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین اور ہیڈکے علاوہ ڈائریکٹر سٹیٹ ریسورس سینٹر ،ڈائریکٹر کونسلنگ اور فزیکل ایجوکیشن ،ڈائریکٹر نان فارمل ایجوکیشن کی حیثیت سے اپنے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے رہے۔بحیثیت اُستاد آپ نے پچاس سے زائد M.phillاورPhdسکالروں کی رہبری اور رہنمائی کی۔انگریزی زبان کے علاوہ اردو اور کشمیری زبان میں بھی تعلیم سے جُڑ ے ہوئے مختلف موضوعات پر قلم اُٹھایا۔1994میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کشمیر یونیورسٹی میں پہلی دفعہ آپ کی نگرانی میں ڈیپارٹمنٹل جرنل “INSIGHT”شائع کیا گیا ۔مدہوش صاحب نے انگریزی زبان میں لکھی گئی بہت ساری کتابوں کا ترجمہ اردو اور کشمیری زبان میں کیا ۔تحقیقی میدان میں اُن کے سینکڑوں ریسرچ پیپرس شائع ہوئے ۔وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے چنانچہ مدہوش صاحب نے کشمیری زبان میں شاعری بھی کی ہے۔2001میں جب آپ سرکاری ملازمت سے سُبکدوش ہوئے تو آپ تعلیمی میدان میں پہلے کی طرح متحرک رہے۔نئے خطوط پر موجودہ تقاضوں کے مطابق انہوں نے نوگام بائی پاس سرینگر میںA.G. Madhosh city schoolنامی ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا ۔تعلیمی اصلاحات ایجوکیشنل ریفارمز کے حوالے سے حکومتی سطح پر کئی دفعہ پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور ہر مرتبہ اپنی صلاحیتوں کی بناء پر پروفیسر مدہوش صاحب ان کمیٹیوں کا حصہ بنے۔سمینار ہو ،مباحثہ ہو،ریڈیو ٹاک ہو یا ٹی وی پروگرام ہو،انہوں نے اپنی قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر تعلیمی سیکٹر میں ایک انقلاب لانے کے لئے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کئے۔پبلک سیکٹر کے بجائے وہ پرائیویٹ سیکٹر سے بہت ہی پُر امید تھے۔آج جب نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ عمل میں آیا ہے اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی اصلاحات کا چرچہ ہر طرف ہے، تاہم اگر گذشتہ نصف صدی پر محیط مدہوش صاحب کی تعلیمی خدمات پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ جو چیزیں آج اکیسویں صدی میں بتائی جاتی ہے وہ چیزیں انہوں نے چالیس سال قبل ہی بیان کی ہیں۔چنانچہ 1984میں ان کی شہرہ آفاق کتاب ’’تعلیمی رہنمائی اور صلاح کاری‘‘ شائع ہوچکی ہے۔جس میں تعلیمی رہنمائی اور صلاح کاری کا ایسا تصور پیش کیا گیا ہے کہ چالیس سال گزرنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کتاب آج کل کے سولات کے جوابات دینے کے لئے لکھی گئی ہے۔تعلیم کے نام پر معصوم بچوں پر غیر ضروری بوجھ کے وہ زبردست مخالف تھے۔روایتی امتحانی سسٹم کے بجائے وہ ہمہ جہتی تجزیاتی اور تشخیصی عمل (CCE)کے قائل تھے۔ہر فورم اور پلیٹ فارم پر انہوں نے انتظامیہ کو یہ صلاح دی کہ امتحانی ،سوالنامہ پرچے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے بجائے ادارہ کے ذمہ داروں کے پاس ہونے چاہئے۔فیس طے کرنےکا مسئلہ ہو ،یہ محکمہ تعلیم کے ذمہ دار ہی طے کرسکتے ہیں نہ کہ ہماری عدالتیں۔سیلبس اور نصاب یا سکول بیگ کا معاملہ ہو ،غرض ہر پہلو پر انہوں نے دلیل کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔امتحانات میں بچوں کے نمبرات حاصل کرنے کی دوڑ کو انہوں نے نمبر گیمز سے تشبہہ دی ہے۔الغرض پروفیسر عبدالغنی مدہوش بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے۔آپ بیک وقت ایک استاد ،ایک ماہر تعلیم اور ماہر نفسیات ،تعلیمی مصلح ،ایک محقق،ایک مقرر،ایک ادیب ،ایک شاعر ،ایک پالیسی ساز تھے۔اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ مرحوم کی خدمات اور نیکیوں کو قبول فرمائیں اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں ،آمین
آسمان تیری لحد پہ شبنم افشائی کرے
سبزۂ نور ستہ اس گھر کی نگہبانی کرے (اقبال)
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کا یک روزہ کنونشن ،سات دہائیوں سے زائد عرصے میں جو کچھ کھویا وہ راتوں رات واپس نہیں آ سکتا: سید محمد الطاف بخاری
تازہ ترین
جہامہ بارہمولہ میں 13سالہ کمسن دریائے جہلم میں ڈوب گیا،بازیابی کیلئے بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا کے لیے جموں میں رجسٹریشن مراکز پر عقیدت مندوں کا ہجوم، سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات
تازہ ترین
امر ناتھ یاترا جموں و کشمیر کی روحانی یکجہتی اور ثقافتی ورثے کی علامت : نائب وزیر اعلیٰ
تازہ ترین

Related

تلخ و شیریں

ضمیر کوجوصحیح لگے وہی تیرا فرض ہے! تلخ و شریں

December 20, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! پروفیسر عبدالواحد قریشی یادیں

November 22, 2024
تلخ و شیریں

مدہوش ؔحقیقت پرست اور اعتدال پسند شخص تھے

February 27, 2024
تلخ و شیریں

آہ ! ڈاکٹر شبیب رضویؔ۔ چند یادیں،چند باتیں

February 24, 2024

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?