یو این آئی
سنبھل // وزیر اعظم نریندر مودی نے کل اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے شری کلکی دھام مندر کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔ شری کلکی دھام، شری کلکی دھام نرمان ٹرسٹ کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے جس کے چیئرمین آچاریہ پرمود کرشنم ہیں۔ اس پروگرام میں کئی سنتوں ، مذہبی رہنما وں اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان شری رام اور بھگوان شری کرشن کی سرزمین آج ایک بار پھر عقیدت، جذبات اور روحانیت سے بھر گئی ہے کیونکہ ایک اور اہم تیرتھ استھل کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے ۔ مودی نے سنبھل میں شری کلکی دھام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ہندوستان کی روحانیت کے ایک نئے مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ وزیراعظم نے دنیا بھر کے تمام شہریوں اور تیرتھ یاتریوں کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کلکی دھام کے افتتاح کے لیے 18 سال کے انتظار کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سے اچھے کام ہیں، جو اس لئے باقی رہ گئے ہیں کہ وہ انہیں پورا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور سنتوں کے آشیرواد سے ادھورے کاموں کو پورا کرتے رہیں گے ۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی ہے ، وزیر اعظم نے آج کے قابل فخر ثقافتی احیاء اور ہماری شناخت پر اعتماد کا سہرا شیواجی مہاراج کو دیا۔ وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔مندر کے فن تعمیر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ اس میں 10 گربھ گرہ ہوں گے جہاں بھگوان کے تمام 10 اوتار براجمان ہوں گے ۔ پی ایم مودی نے وضاحت کی کہ ان 10 اوتاروں کے ذریعے مذہبی کتابوں میں مذکور انسانی شکل سمیت بھگوان کی تمام شکلیں پیش کی گئی ہیں۔ ’’زندگی میں کوئی بھگوان کے شعور کا تجربہ کر سکتا ہے ‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب ہندوستان کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کا ایک اور منفرد لمحہ ہے ۔ اجودھیا دھام میں شری رام مندر کی پران پرتشٹھا اور ابوظہبی میں مندر کے حالیہ افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘جو تصور سے باہر تھا وہ اب حقیقت بن گیا ہے ’’ ۔وزیر اعظم نے روحانی تخلیق نو کے بارے میں بات جاری رکھتے ہوئے اور کاشی میں وشوناتھ دھام، کاشی کے کایا کلپ، مہاکال مہا لوک، سومناتھ اور کیدارناتھ دھام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم وکاس بھی، وراثت بھی‘‘ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ہائی ٹیک شہری انفرااسٹرکچر کے ساتھ روحانی مراکز کے احیاء، نئے میڈیکل کالجوں کے قیام کے ساتھ مندروں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ بیرون ملک سے فن پاروں کی واپسی کو جوڑ ا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وقت کا دائرہ حرکت میں آگیا ہے ۔ انہوں نے لال قلعہ سے اپنی پکار ’ ‘‘یہی سمے ہے ،صحیح سمے ہے ’’ کو یاد کیا اور اس آمد کو قبول کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کی پران پرتشٹھاکی تقریب کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 22 جنوری 2024 سے ایک نئے ’کال چکر‘ (وقت کے دائرے ) کے آغاز کا اعادہ کیا۔