راجکوٹ //سرفراز خان کو بہت انتظار کے بعد ہندوستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا اور انھوں نے نہ ہی اپنے شیدائیوں کو مایوس کیا اور نہ ہی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ہی انھوں نے 66 گیندوں پر 62 رن کی اننگ کھیلی۔ وہ بہت شاندار دکھائی دے رہے تھے، لیکن رویندر جڈیجہ کی ایک غلط پکار پر افسوسناک طریقے سے رَن آوٹ ہو گئے۔ اس وقت جڈیجہ 99 رن پر کھیل رہے تھے اور ایک رَن لینے کی پہلے کوشش کی، اور پھر گیند مارک ووڈ کے ہاتھ میں دیکھ کر رُک گئے۔