عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
جموں// اے ڈی جی پی آرمڈ وجے کمار-آئی پی ایس (آرگنائزنگ سکریٹری 72ویں اے آئی پی ہاکی چیمپئن شپ ) نے 72ویں اے آئی پی ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کل سینئر پولیس افسران کی ایک میٹنگ کانفرنس ہال اے پی ایچ کیو جموں میں طلب کی۔ آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ 2023-24 مرد اور خواتین) 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والی ہے۔اختتامی تقریب کے لیے کیے جانے والے ضروری انتظامات کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو حتمی شکل دی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس تقریب کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے رضامندی ظاہر کی ہے۔