عظمیٰ نیوز سروس
جموں //72 ویں آل انڈیا پولیس ہاکی چیمپئن شپ کے 7ویں دن کل پہلا کوارٹر فائنل سی آئی ایس ایف اور جموں اور کشمیر پولیس کے مابین کھیلا گیا۔میچ سی آئی ایس ایف نے 5-1 گول سے جیتا۔ پلیئر آف دی میچ یوگراج سنگھ JR.No.03 قرار پائے۔اے ڈی جی پی آرمڈ اینڈ لاء اینڈ آرڈر وجے کمارمہمان خصوصی تھے ۔دوسرے کوارٹر فائنل میں بی ایس ایف نے اتر پردیش پولیس کو ہرایا۔دلجیت سنگھ جونیئر کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔تیسراکوارٹر فائنل سی آر پی ایف نے جیتا۔ سمشیر جے آر نمبر 12 کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔چوتھا کوارٹر فائنل پنجاب پولیس اورویسٹ بنگال پولیس کے مابین کھیلا گیا ۔یہ میچ پنجاب پولیس نے 10-0 گول سے جیتا۔ کنورجیت سنگھ JR.No.25 کو ان کی شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔