اشرف چراغ
کپوارہ// شہلال ہندوارہ کی 8برس کی بچی فضلیت اسلم بٹ نے ایک نمایا ں کامیابی حاصل کر کے اپنے علاقہ کا نام روشن کیا ۔پونے مہاراشٹر میں منعقدہ 13.14ویں نیشنل فیلڈ انڈور آرچری چمپین شپ 2023-24میں سونے کا تمغہ جیت لیا ۔جمو ں و کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے 10سال کے کم عمر کے زمرے میں جیت کر فضیلت بہترین کھلاڑی کے طور ابھری جس نے 58پوائنٹ کے شاندار اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔پونے کے راجہ رام بھیکو پاٹھارے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی اس چمپین شپ میں 15مختلف ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 250سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔فضیلت اسلم کا سفر بلا شبہ اس کی لگن اور مہارت سے ہوا لیکن وہ اپنی جیت کا سہرا اپنے خاندان کی غیر متزلزل حمایت کو دیتی ہے ۔انہوں نے تیر اندازی کے دوران اپنے والدین کی طرف سے ذہنی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ میری جیت میں میرے والدین کا اہم رول ہے ۔یہ چمپین شپ یکم فروری کو شروع ہوئی اور 4فروری اتوار کو اختتام پذیر ہوئی جس میں ملک بھر سے نوجوان تیر اندازوں نے صلاحیتو ں کا مظاہرہ کیا ۔فضلیت کی جیت جمو ں و کشمیر بالخصوص کپوارہ ضلع کے لئے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس معصوم بچی نے قومی اسٹیج پر فخر کے ساتھ جموں و کشمیر کی نمائندگی کی ۔8سالہ فضلیت نے ایک لمحے کی عکاسی کرتے ہوئے جمو ں و کشمیر کے نوجوانو ں پر زور دیا کہ وہ روشن مستقبل کے لئے اپنے جذبوں کو پرو جوش طریقے سے آگے بڑھائیں اور اپنے صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرے ۔