عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی+جموں+لداخ// 2024 کے کھیلوانڈیاسرمائی کھیلوں کا لوگو اور شوبنکر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہااور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر بی ڈی مشرا نے جاری کیا۔ اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزارت امورنوجوان وکھیل کود حکومت ہند کومبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں، افسروں اورآرگنائزنگ کمیٹیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل برف سے ڈھکے پہاڑوں پر عزم،ہمت اور حوصلہ کووقاربخشتے ہیں اوریہ جموں کشمیر کیلئے کھیلوں کی بڑی تقریب ہے۔ انہوں نے سرمائی کھیلوں کے شوبنکر برفانی تیندوے کوہمالیہ کے قدرتی ورثے کی علامت قراردیااورکہا کہ اس سے حکومت کے جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی نگرانی میں جموں کشمیرسرمائی کھیلوں کاترجیحی مقام بن گیا ہے۔کھیل کود سے وابستہ برادری اور شائقین ملک بھر کے اتھلیٹوں کی میزبانی کرنے کیلئے انتظار کررہے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں سنوسکیٹنگ،آئس ہاکی،اورکرلنگ کو لداخ منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر مقابلے گلمرگ میں منعقد ہوں گے۔