فیاض بخاری
بارہمولہ// 27سے 29 جنوری 2024 کو گوا میں کھیلی گئی 16ویں نیشنل یوتھ گیمز کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں ضلع بارہمولہ کے گھاٹ پلہالن پٹن کے ناصر فاروق ایک بار پھر طلائی تمغہ کے ساتھ چمکے۔یہ باوقار میڈل ناصر فاروق ڈار کو NYSEF انڈیا کے صدر ہیمنت پاور اور پردیپا بانی اور صدر SAGFOl نے ایک تقریب میں پیش کیا۔ ناصر نے کہا کہ یہ جیت صرف میری نہیں ہے، یہ ہر اس شخص کی جیت ہے جس نے میری تربیت کی اور مجھ پر یقین کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر پلہالن گھاٹ گاؤں کو یہ اعزاز دلانے پر انہیں فخر ہے۔ اس لیے میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ جموں کشمیر کے لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔