عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//گرونانک دیویونیورسٹی امرتسر میں کھیلے جارہے کل ہند بین یونیورسٹی چیمپین شپ2023-24میں کشمیریونیورسٹی کی مردوں اور خواتین کی پین کیک سلات ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔دونوں خواتین اور مردوں کی ٹیموں نے پہلے رنراَپ کااعزازحاصل کرکے کل 11 میڈل (ایک طلائی،تین چاندی اورسات کانسی) کے جیتے۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفرخان نے دونوں ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے یونیورسٹی کے کھیلوں کوفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف ہم اپنی فتح بلکہ پین کیک سلات ٹیموں کی لگن اورعزم کو مناتے ہیں اور ہم اپنے طلاب کو عالمی معیار کی سہولیتیں کھیلوں کیلئے بہم رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثاراحمد نے بھی دونوں ٹیموں کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے مبارکباد دی ۔