حسین محتشم
پونچھ//شہید اورنگزیب میموریل فاؤنڈیشن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا ۔اس ٹورنامنٹ میں سٹار کلب سیلانی،سٹار کلب پونچھ،سٹار کلب تراٹی،سٹار کلب نابنا،اور سٹار کلب چرون کل پانچ ٹیموں نے حصہ لیا اور سخت مقابلوں کے بعد فائنل میچ سٹار کلب تراٹی اور سٹار کلب پونچھ کے درمیان کھیلا گیا سٹار کلب تراٹی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 12 اور میں 138 رن بنائے جس میں سٹار کلب تراٹی کے جسپریت نے 65 رن لگائے اور جواب میں سٹار کلب پونچھ کی ٹیم 12 اور میں 118 رن ہی بنا پائی اور یہ فائنل میچ سٹار کلب تراٹی نے 20 رنز سے جیت لیا۔اس میچ کے مین اف دی میچ جسپریت رہے جنہوں نے 65 رن لگائے تھے اور اج کے شہید اورنگزیب میموریل فاؤنڈیشن کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی شہید اورنگزیب میموریل فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین/سابقہ سرپنچ خالد چوہان تھے ان کے ساتھ گاؤں سیلانی کے نمردار قدیر حسین ایکس مین حوالدار عبدالعزیز شمسدین شوکت علی اور دیگرکثیر تعداد میں سیلانی گاؤں کے نوجوان بھی موجود رہے۔