عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دونوں بازئوں سے محروم کشمیری کرکٹ کھلاڑی عامر حسین لون کو آرینز گروپ آف کالج نے اپنا برینڈ امبیسڈر مقرر کیا۔عامر کے دونوں بازو تین سال کی عمر میں ہی ایک حادثہ کی وجہ سے کاٹنے پڑے تھے، وہ اپنی گردن سے بیٹ کو پکڑ کر کسی بھی طرح کا شاٹ کھیلتے ہیں۔عامر بلے بازی ہی نہیں گیند بازی بھی کرتے ہیں۔ عامر نے سرینگر میںمیڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آرینز گروپ آف کالجز چندھی گڑھ نے انہیںاپنا برینڈ امبیسڈر مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کی شام ہی چندھی گڑھ روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ چار دن قیام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات سے وہ وہاں کالج کے طلباء کوکرکٹ کی تربیت دینے کے علاوہ خود بھی کھیلیں گے۔