نئی دہلی// میزورم کے لینگپوئی ہوائی اڈے پر طیارے کے حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔میانمار آرمی کا یہ طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں پائلٹ کے علاوہ 13 افراد سوار تھے۔ میزورم کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نے ایجنسی کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو لینگپوئی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فوجی طیارہ گزشتہ ہفتے میزورم آیا تھا تاکہ ہندوستان-میانمار کی سرحد میں داخل ہونے والے فوجیوں کو ہوائی جہاز سے اتار سکے۔