عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
چنئی//پی ایم مودی نے تروچیراپلی کے سری رنگناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے سری رنگناتھ سوامی مندر میں کمبا رامائن کی شلوک پاٹھ بھی سنی۔ انہوں نے اس قدیم مندر کے دورے کے دوران روایتی تمل لباس پہنا تھا۔پی ایم مودی، سری رنگناتھ سوامی مندر جانے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ پی ایم مودی نے بھگوان وشنو کے مندر میں ہاتھ جوڑ کر پرارتھنا کی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر کے ہاتھی کو کھلا کر آشیرواد لیا۔مندر کے پجاریوں کی طرف سے وزیر اعظم کو بھگوان وشنو کے آشیرواد کی علامت کا تاج پیش کیا گیا۔