عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ //والی بال ایسوسی ایشن آف ڈسٹرکٹ سانبہ نے والی بال ایسوسی ایشن آف جموں اینڈ کشمیر (یو ٹی) کے زیراہتمام 35ویں ضلع والی بال چمپئن شپ مردوں اور خواتین کے لئے ابھیاس والی بال اکیڈمی ترلوک پور، (جکھ) میں منعقد کیا جوکہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ۔ٹور نامنٹ کے فائنل کے دوران سنجیو شرما، ڈاکٹر جتیندر سنگھ (پی ایم او آفس) کے پی آر او چمپئن شپ کے مہمان خصوصی تھے، سدرشن سنگھ سلاتھیا (ڈی ڈی سی) ممبر اور آر ای ٹی ڈی کیپٹن پریم ناتھ شرماو دیگران بھی موجود تھے ۔مردوں کے فائنل میچ میں برجانی والی بال کلب نے ابھیاس والی بال کلب کو (3-0) سیٹس سے ہرا دیا جبکہ خواتین فائنل میچ میں ابھیاس والی بال کلب نے تریکوٹہ والی بال کلب کو (3-0) سیٹوں سے شکست دی ۔اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔