یو این آئی
حیدرآباد//آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں آنگن واڑی ورکرس نے ان کے مطالبات کو قبول نہ کرنے اور ان کے مسائل حل نہ کرنے پر ہڑتال میں شدت پید اکرنے کا انتباہ دیا۔ان ورکرس نے ضلع میں انوکھااحتجاج کیا۔انہوں نے کلکٹریٹ کے سامنے آگ کا الاوہ بناکر اس کے گول گھومتے ہوئے گیت گاکر احتجاج کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نظرنہیں آتی۔