عظمیٰ نیوز سروس
گلمرگ//قومی کرلنگ چیمپیئن شپ کا تیسرا ایڈیشن گلمرگ میں اختتام پذیر ہوا۔یہ چیمپئن شپ ’ ریلیگیر انٹرپرائزز لمیٹیڈاور اس کے معائون ادارہ’ ریلی گیر بروکنگ لمیٹیڈ‘ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) اور جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔سینئر، جونیئر اور سب جونیئر کیٹیگریز میں ملک کی18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 300سے زیادہ کھلاڑیوں میں شدید مقابلے ہوئے ،جسکی وجہ سے برفیلے میدان کو ایک یادگار تماش گاہ میں تبدیل کیا۔سب جونیئر مرد کیٹگری میں متاثر کن کار کردگی سامنے آئی، اس کیٹگری میں ہریانہ نے سونے کا تمغہ، اتر پردیش نے چاندی کا تمغہ اور تمل ناڈو اور آندھرا پردیش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سب جونیئر خواتین کیٹگری میں جموں و کشمیر نے سونے کا تمغہ، ہریانہ نے چاندی کا تمغہ اور آندھرا پردیش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ سب جونیئر میکسڈ ٹیم(ملی جلی ٹیم) کیٹگری میں اتر پردیش نے فتح حاصل کی، ہریانہ نے چاندی کا تمغہ اور آندھرا پردیش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ہریانہ نے جونیئر کیٹگری میں غلبہ حاصل کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ اتراکھنڈ نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اس زمرے میں اتر پردیش اور ہریانہ نے مشترکہ طور پر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جونیئر خواتین کیٹگری میں، جموں و کشمیر نے سونے کا تمغہ، پنجاب نے چاندی کا تمغہ اور آندھرا پردیش نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
جونیئر میکسڈ ٹیم( ملی جلی ٹیم) کیٹگری میں اتر پردیش نے فتح حاصل کی اور آندھرا پردیش نے جونیئر مکسڈ ڈبلز میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔سینئرمرد کیٹگری میں اتراکھنڈ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، اس کے بعد اروناچل پردیش نے چاندی کا تمغہ اور پنجاب اور مہاراشٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سینئر خواتین میں آندھرا پردیش نے جیت حاصل کی، اروناچل پردیش نے چاندی اور جموں و کشمیر اور چھتیس گڑھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سینئر مکسڈ ٹیم کیٹگری میں اتراکھنڈ نے گولڈ جیتا، ہریانہ نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ تلنگانہ اور دہلی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔تلنگانہ نے سینئر مکسڈ ڈبلز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔جموں و کشمیر (جونیئر)، ہریانہ (سب جونیئر) اور اتراکھنڈ (سینئر) کیٹگری میں مجموعی طور پر فاتح تھے۔ ریلیگیر انٹرپرائزز لمیٹڈکی ایگزیکٹیو چیئرپرسن اور ( سی ایف آئی ) کی صدر ڈاکٹر رشمی سلوجانے چیمپئن شپ کے منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا’میں تمام جیتنے والی ٹیموں اور تیسری نیشنل کرلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔چیمپئن شپ ، گزشتہ سال کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی شرکت میں نمایاں اضافے کے ساتھ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انڈین کرلنگ ٹیلنٹ مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر زیادہ فتوحات کی صلاحیت رکھتا ہے۔ریلیگیر گروپ کرلنگ کو اپنا تعا?ن جاری رکھے گا اور میدان میں مزید ایتھلیٹس کو آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔میں تمام ایتھلیٹس اور سی ایف آئی اور ریاستی ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں کی شرکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘ ریلیگیرگروپ کے فخریہ اسپانسر نے کھیلوں کی نچلی سطح پر ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، جس کا مقصد خواہشمند کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ جیسے جیسے یہ سیزن اختتام پذیر ہورہا ہے، اگلے ایڈیشن کے لیے امیدیں بڑھ رہی ہیں، جو برفیلی میدان میں اور بھی زیادہ جوش و خروش اور عمدگی کا وعدہ کرتا ہے۔