بختیار کاظمی
سرنکوٹ// ہیڈکوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی رومیو فورس کے زیراہتمام راشٹریہ رائفلز بٹالین نے 08 جنوری 2024 سے 15 جنوری 2024 تک کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں مقامی لوگوں ،نوجوانوں اور طلباء کے لیے انڈر 21 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ایسے کھیلوں سے صحت اور ماحول تندرست رہتا ہے،کھیلوں سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں منشیات سے دور رکھنے کےلیے کیا گیا ہے۔ اس میگا ایونٹ میں کل 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 500 سے زائد نوجوانوں کو موقع مل رہا ہے۔۔یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جنوری کو آرمی ڈے کے موقع پر شیڈول ہے۔