یو این آئی
پرتھ// یونائیٹڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بدھ کو عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایگا سویٹیک نے چین کی ژینگ کیان وین کو شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پولینڈ کی ٹیم مسلسل دوسرے سال یونائیٹڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔مردوں کے سنگلز کے ابتدائی میچ میں اپنے ساتھی ہیوبرٹ ہرکاز کی جیت کے بعد، آج یہاں کوارٹر فائنل میں چار بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سویٹیک نے ژینگ کو ایک گھنٹہ 24 منٹ چلے مقابلے میں 6-2، 6-3 سے شکست ہرایا۔پولینڈ گزشتہ سال آخری چار میں چیمپیٔن امریکہ سے ہار گیا تھا، ہفتہ کو سڈنی میں سیمی فائنل کھیلاجائے گا۔اس سے قبل میچ میں ہرکاز نے ژانگ زیزن کو 6-3، 6-4 سے ہرا کر پولینڈ کو سیمی فائنل کے دہانے پر پہنچا کر اپنے ملک کو 1-0 کی برتری دلائی تھی۔