حسین محتشم
پونچھ//پونچھ سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا چار صاحبزادے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ گلیمرس کلب اور سرنکوٹ کے درمیان ہوا جہاں گلیمرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ایک سو رن بنائے سرنکوٹ کو 101 کا ہدف دیا گیا جس کو سرنکوٹ نے بڑی آسانی سے عبور کر کے چیمپین شپ کا خطاب اپنے نام کیا۔بعد ازاں وہاں اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس میں اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر اور گردوارہ سنگھ سبھا پونچھ کے چیئرمین سردار نریندر سنگھ اور سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔انعاماتی تقریب کے دوران مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی طرف نوجوانوں کو راغب کرنا نہایت ہی اہم قدم ہے کیونکہ ایک ہی سلسلہ ہے جو نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ سکتا ہے۔آخر پر مہمانوں کے ہاتھون جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔بتا دیں کہ سفر شہادت کے سلسلہ میں یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جہاں گراؤنڈ میں تمام شرکاء کے لیے مفت لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا رہا۔ یہ ٹورنامنٹ تین دسمبر کو شروع ہوا تھا جس میں تقریبا 40 ٹیم ہیں جو ہیں وہ شامل ہوئی۔