عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//شیرکشمیرانڈورسپورٹس سٹیڈیم میں32ویں اوپن کشمیر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ منگل کو اختتام پزیدہوئی ۔اس میں مختلف عمروں کے زمروں میں300سے زیادہ لڑکوں اورلڑکیوں نے حصہ لیا،جن میں انڈر13، انڈر15، انڈر17 اور انڈر 19شامل ہیں۔اس کے علاوہ مردوں اور خواتین کی کیٹگری کے علاوہ 35+عمر کے سنگلز اور ڈبلز کھلاڑیوں نے اس میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب پرجوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیرمحمداسلم مہمان خصوصی تھے اور ان کے ہمراہ برہان حسین کلچرک افسر کشمیربھی تھے۔مہمان خصوصی نے جیتنے اوررنراَپ کھلاڑیوں کو انعامات پیش کئے ۔انڈر11کیٹگری میں عریبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عائزہ جان رنر اپ قرار پائی۔اسی طرح لڑکوں کے زمرے میں گرمان سنگھ فاتح قرار پائے جبکہ یحیٰ کورنراپ قرار دیاگیا۔ انڈر13میں لڑکیوں کے زمرے میں علینافاتح اور عائشہ رنر اپ اورلڑکوں کے زمرے میں ابراہیم فاتح اورکامل رنراپ قرار پائے۔ انڈر15میں لڑکیوں میں مائیشافاتح اور علینارنراپ اور لڑکوں کے زمرے میں سلمان فاتح اور علی رنر اپ قرادئے گئے۔انڈر15لڑکوں کے ڈبلزمیں علی اور سلمان فاتح اورمیزان اور ابراہیم رنراپ قرار پائے۔اسی طرح انڈر17زمرے میں مائیشاپہلی پوزیشن حاصل کرگئی جبکہ زینیارنراپ قراردی گئی۔اسی طرح سلمان فاتح اورکاظم وانی رنراپ قرار دیئے گئے۔انڈر19میں لڑکوں کے زمرے میں ثاقب فاتح اور سلمان رنراپ قرارپائے۔جبکہ وومنز میں ہادیہ فاتح اور زینیا رنرآپ آگئیں۔