عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
ریاض//اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی باکسنگ ایونٹ میں شرکت دلچسپ صورت اختیار کرگئی۔مکس مارشل آرٹ چیمپیٔن کونر مک گریگر اور سعودی میزبان کے درمیان رونالڈو سینڈوچ بن گئے۔مک گریگر کرسٹیانو رونالڈو کے کان پر چلّا کر بات کرتے رہے۔ اس دوران رونالڈو بالکل لا تعلق دکھائی دئے لیکن بالآخر مک گریگر نے انہیں باتوں میں گھسیٹ ہی لیا۔