Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

غزہ پٹی پر بمباری میں شدت | اسرائیل کافلسطینیوں کیلئے ‘ڈیتھ کوریڈور’ بنانے کا حکم

Towseef
Last updated: December 24, 2023 12:42 am
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یواین آئی

وسطی غزہ کی پٹی// اسرائیل نے فلسطینیوں کو وسطی غزہ کے کچھ حصوں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری میں شدت آنے سے خطے کی 2.3 ملین آبادی مشکلات کا شکار ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اسرائیل نے وسطی غزہ میں فلسطینیوں کے لیے ‘ڈیتھ کوریڈور’ بنانے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز دیر البلاح، جنوبی غزہ میں برج اور وسطی غزہ میں نصرت پناہ گاہوں کے پناہ گزینوں کے خاندانوں کو اپنی ‘حفاظت’ کے لیے نکل جانے کا حکم دیا۔اسرائیل کے اس حکم کے بعد ان علاقوں کے مکینوں میں ناراضگی پھیل گئی ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ کے کئی علاقوں سے لوگ پہلے ہی بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کے اس حکم نامے کے بعد ایک بار پھر بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے مناظر صلاح الدین اسٹریٹ میں دیکھے گئے جو کہ بوریج مہاجر کیمپ کے داخلی راستے سے ملتی ہے۔صلاح الدین غزہ کی ایک لمبی سڑک ہے جسے غزہ کی پٹی میں بہت سے لوگوں نے “موت کی راہداری” کا نام دیا ہے۔ اس سے قبل بھی شمالی غزہ کے کچھ حصوں سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کو گرفتار کر کے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے اسے محفوظ راستہ قرار دیا جا رہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی سے نکل جانے کے حکم کے بعد کل سینکڑوں لوگوں کو اپنا بچا ہوا سامان اٹھائے سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ بہت سے دوسرے لوگوں کو اپنے گھروں سے گدے، کمبل، پلاسٹک کی کرسیاں اور جو کچھ بھی ہو سکتا تھا، سامان کو پک اپ ٹرکوں اور گدھا گاڑیوں میں لادتے ہوئے دیکھا گیا۔ کچھ لوگ پچھلے حملوں میں زخمی ہونے کے بعد بمشکل چلنے پھرنے کے قابل تھے، پھر بھی اس بار ان کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ڈاکٹروں اور فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ موسم خزاں میں اسرائیلی فوجیوں نے ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر لوگوں کو میڈیکل کمپلیکس خالی کرنے کا حکم دیا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فلک بین آسمان پر ستارہ بنتا دیکھ سکیں گے بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والے روبوٹ تیار
طب تحقیق اور سائنس
! چہرے کا درجۂ حرارت | میٹابولک امراض کی جلد تشخیص کا سبب انکشاف
طب تحقیق اور سائنس
!مصنوعی ذہانت طبی دنیا میں کارآمد ثابت | ادویات کی پیداوار، تخلیق و ایجاد میں نمایاں تبدیلی واقع سائنس او ٹیکنالوجی
طب تحقیق اور سائنس
ڈِپریشن کی علامات کیا ہیں؟ وجوہات،نقصانات اور بچنے کی راہیں
طب تحقیق اور سائنس

Related

بین الاقوامی

دبئی ہوٹل سے 41بھکاری گرفتار، 60ہزار درہم برآمد

June 1, 2025
بین الاقوامی

اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ جلد ممکن: ٹرمپ

June 1, 2025
بین الاقوامی

نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی | 150سے زائد افراد ہلاک

June 1, 2025
بین الاقوامی

۔13لاکھ سے زائد عازمین سرزمین حجازپہنچ گئے | فضائی، بری اور بحری ذرائع سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

June 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?