شوپیاں میں غیر معیاری کھاد ضبط
مشتاق الاسلام
پلوامہ //محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اقبال نے کل انفورسمنٹ افسران کے ہمراہ شوپیاں ضلع کے سگو میںچھاپے کے دوران تقریباً 200 کوئنٹل غیر معیاری کھاد ضبط کرلی ۔یہ کارروائی شوپیاں میں غیر معیاری کھادوں اور اس کی غیر قانونی فروخت فروخت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات حاصل کرنے کے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی ہے۔ معائنہ کے دوران تقریباً 200 کوئنٹل غیر معیاری کھاد ضبط کی گئی۔باغ مالکان اورمقامی لوگوں نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے اس اقدام کی زبردست تعریف کی ہے۔ناظم زراعت نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ایسے افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی جو غیر معیاری کھاد کے استعمال میں ملوث پائے جائیں گے۔انہوںنے تمام تعلق داروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کاشتکار برادری کو صرف معیاری کیڑے مار ادویات اورکھاد کودستیاب رکھا جائے۔