Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

منشیات کی پھیلتی وباء تشویشناک

Mir Ajaz
Last updated: December 13, 2023 12:37 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

منشیات اور نشہ آور ادویات کی تجارت اب شہروں کے علاوہ دور دراز دیہات کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانےپر ہورہی ہے۔اخباری اطلاعات کے مطابق ملک کی بیشتر ریاستوں جن میں یوٹی جموں و کشمیر بھی شامل ہے،کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں، جہاںمنشیات مافیا نے اپنا جال بچھایا ہے۔جس کے نتیجے میں بوڑھوں سے لے کر چھوٹے بچوں تک ہر کوئی کسی نہ کسی طرح کے نشے کی لت کا شکار ہورہا ہے۔ جبکہ نوجوان نسل اس بُرائی کی دلدل میں سب سے زیادہ پھنسی ہوئی نظر آتی ہے۔ منشیات کا یہ کاروبار ملک کے دور دراز دیہی علاقوں میں نئی نسل کو اپنی گرفت میں لے رہا ہے۔ شہری علاقوں میں جہاں منشیات مہنگے داموںفروخت کی جاتی ہے وہیں دیہات اور دوردراز علاقوں میں ان کی قیمت کم رکھی جاتی ہےتاکہ ہر طبقے کے لوگ اسے باآسانی خریدسکیںاور اس طرح یہ زہریلا کاروبار ہر باشندہ کی دہلیز تک پہنچادیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں نہ صرف دیہی علاقوں کی نئی نسل تباہ و برباد ہورہی ہے بلکہ گاؤں،دیہات اور پہاڑی علاقوںکے لوگوں کے سماجی تانے بانے بھی پارہ پارہ ہورہے ہیں۔ اگرچہ ان علاقوں میں سالانہ کروڑوں روپے کی منشیات پکڑی جاتی ہیں اور منشیات مافیا سے وابستہ لوگوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے، اس کے باوجود یہ کاروبار شدو مد سے جاری ہے اور بڑے پیمانے پر عروج پارہا ہے۔چنانچہ ان علاقوں میں شرح خواندگی بھی بہت کم ہےاورنوجوانوں کی بڑی تعداد تعلیم سے دور ہے ،اس لئےوہ بہت جلد اور آسانی کے ساتھ منشیات کے استعمال کی طرف مائل ہوجاتی ہےاور وہ ہر قسم کے غیر قانونی منشیات میں ملوث ہو رہے ہیں،جن میں چرس، گانجہ، سمیک اور دیگر نشہ آور ادویات شامل ہیں۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر 15 سے 21 سال کی عمر کے نوجوان اس بُرائی میں پھنس چکے ہیں۔ جن کی دیکھا دیکھی میں اب 10-12 سال کے چھوٹے بچے بھی منشیات کا استعمال کرنے لگے ہیں جو کسی بھی معاشرے کے مستقبل کے لیے بہت ہی بھیانک علامت ہے۔ کیونکہ یہ نہ صرف ایک معاشرتی بُرائی ہے جو مستقبل کو تباہ کر رہی ہے بلکہ معاشرے میں ہر قسم کی بُرائیوں کا سبب بن رہی ہے۔ نوجوانوں میں منشیات کا یہ لت اتنی بڑھ گئی ہےکہ والدین چاہ کر بھی اپنے بچوں کو اس سے بچا نہیں پا رہےہیں۔ کئی نوجوان طرح طرح کی نشہ آور اشیاء کے استعمال سے نہ صرف اپنا مستقبل بلکہ صحت بھی خراب کرچکے ہیں اور اب ہسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کو اس طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ دسویں اور گیارہویں جماعت میں پڑھنے والے بہت سے بچے ایسے ہیں،جنہیں نشے کا عادی بنادیا گیا ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس منشیات خریدنے کے لیے پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ یہ بچے نشہ کی خاطر گھر میں ہی چوریاں کر رہے ہیں اور گھر والوں کو اس کی خبر ہی نہ ہو؟ جس کی طرف والدین کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ وقت پر اس پر دھیان نہیں دیا گیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ سچ تو یہ بھی ہے کہ ملک کی بعض ریاستوںکے گائوں میں لوگ پہلے بھی شراب نوشی کرتے تھے، لیکن اس کا استعمال صرف تہواروں اور تقریبات میں ہوتا تھا۔ دوسرے دنوں میں گاؤں کے لوگ اس بُرائی سے دور رہتے تھے۔ لیکن آج یہ نشہ نوجوانوں کی رگوں میں اس قدر داخل ہو چکا ہے کہ اب وہ روزانہ استعمال کرنے لگے ہیں۔ شراب، چرس اور گانجہ جیسی نشہ آور ادویات نوجوانوں کو بے وقت موت کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ہسپتالوں کے ریکارڈز کے مطابق بیشتر خواتین اور اسکول جانے بعض کم عمر کی لڑکیاں بھی اس جال میں پھنس چکی ہیں۔ منشیات کے کاروباری پہلے اُن سے صرف شوق کے طور پر استعمال کرایا جاتا ہے، پھر انہیں اس کا عادی بنایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرہ انتہائی غلط سمت میں جا رہا ہےاور ساتھ ہی گاؤں و دیہات کا سماجی ماحول بھی بگڑتا جا رہا ہے۔ اس لئے جہاں ملک کی تمام ریاستوں کے حکمرانوں اور انتظامیوں کواِس بابت سنجیدہ غوروفکر کے بعد ٹھوس احکامات صادر کرنے کی ضرورت ہے وہیںجموں و کشمیر انتظامیہ کوپہلی فرصت میں دور دراز علاقوں کے دیہات کی طرف صحیح توجہ دینی چاہئے۔تاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والے جوعناصران علاقوں کے لوگوں کی سادگی اورناخواندگی کاغلط فائدہ اٹھا رہے ہیں،اُن کو کیفر کردار تک پہچایا جاسکے۔منشیات کے استعمال کے باعث جہاں ان علاقوںکے نوجوان نسل کی زندگی خراب ہورہی ہےوہیں ان کا ذہنی توازن بھی بگڑ رہا ہے۔ نوجوان نسل اور کم عمر بچوں کو اس سے بچانے کے لیے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اس معاملے میں ان علاقوں کے باشعور لوگوں کو سب سے بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?