عظمیٰ ویب ڈیسک
کھٹمنڈو// نیپال کے جاجر کوٹ ضلع میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ہوئے 6.4 شدت کے زلزلے میں کم از کم 128 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز جاجرکوٹ ضلع کا لامی ڈنڈہ علاقہ تھا۔
نیپال کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، مغربی نیپال کے جاجر کوٹ اور رکم اضلاع میں 80 افراد ہلاک اور 140 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ ملک میں مجموعی طور پر 128 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعہ کی رات 11بج کر 47 منٹ پر آنے والے زلزلے کا اثر کھٹمنڈو اور آس پاس کے اضلاع اور یہاں تک کہ پڑوسی ملک بھارت میں نئی دہلی تک محسوس کیا گیا۔
وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پرچنڈ’ ہفتہ کی صبح ایک طبی ٹیم کے ساتھ علاقے کی طرف روانہ ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ نیپال فوج اور نیپال پولیس دونوں کو امدادی کاموں کو انجام دینے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔