یو این آئی
اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ورزی جاری ہے، فوری جنگ بندی کی جائے۔
حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل جس طرح فلسطینی علاقے میں بمباری کر رہا ہے اس نے بحران کو سنگین تر کر دیا ہے حتیٰ کہ سلامتی کونسل میں گہری تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں گہری تشویش میں ہوں کہ اس وقت غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ارتکاب دیکھا جا رہا ہے۔
میں یہ واضح کرنا چاہتا کہ مسلح تصادم میں بھی کسی فریق کو خود کو بین الاقوامی قوانین سے بالا تر سمجھنے کا حق نہیں ہے تاہم سیکرٹری جنرل یہ بات اسرائیل کا نام لیے بغیر کہی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے 56 سال سے فلسطینیوں پر قبضے کی وجہ سے گھٹن مسلط کر رکھی ہے۔
سلامتی کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا یہ بھی تسلیم کیا جانا چاہیے کہ حماس کے حملے کسی خلا میں نہیں ہوئے تھے۔