یو این آئی
کابل// افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں جمعہ کے روز ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں تقریباً 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔
قبل ازیں افغانستان کے آریانا نیوز براڈکاسٹر نے رپورٹ دی تھی کہ صوبہ بغلان کے صدر مقام پل خمری میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا۔
دھماکے کی تفصیلی معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔