تل ابیب // اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ پر بمباری کا عندیہ دے دیا ہے۔
غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے غزہ میں بارود کی بارش کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے الزام لگایا کہ حماس عسکریت پسند اسرائیلی علاقوں میں گھس آئے ہیں جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا، اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منظوری بھی دیدی۔
حماس کے رہنما محمد دائف نے کہا کہ بس اب بہت ہو چکا، آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حکومتی اداروں نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی آبادیوں پر حملہ کر دیا۔ حماس کے درجنوں جنگجوو¿ں نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد اسرائیلی آبادیوں پر زمینی حملہ کر دیا۔ یہودی بستیوں پر زمینی حملے سے پہلے غزہ پٹی سے راکٹوں کی بارش کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ حماس کے متعدد راکٹ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور دیگر شہروں میں گرنے کی اطلاعات ہیں جس کے سبب ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور 15 زخمی بتائے گئے ہیں۔
حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کا جنگ کی تیاری کا اعلان، ریزرو فوج طلب