عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے ایک پْرجوش آغاز میں برچ بلاسٹرز برزہامہ نے 21 رنز سیجیت درج کی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بی بی بی نے 20 اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ جنید مشتاق نے 73 اور سجاد غنی نے 63 رنز بنائے۔
سپیکٹرم کنگز کی جانب سے باسط بلال اور شوکت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی شاندار کارکردگی سجادگنائی کی طرف سے سامنے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں سپیکٹرم کنگز9وکٹ کے نقصان 184 سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ثاقب مقبول نے 36 رنز بنائے۔
بی بی بی کی جانب سے سجادگنائی اور جاہد ٹریگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جے کے پی ایل سیزن 2 میں دن کے دوسرے میچ میں جوش و خروش جاری رہا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بٹ شیریں 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بٹ لائنز کی جانب سے اویس شاہ نے 55 رنز بنائے۔ علی جانہ سی سی کی جانب سے عمر لفٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے ہدف 12.3 اوورز میں 10 وکٹوں سے حاصل کر لیا۔ویدانت باردواج نے 90 اور روہن راٹھی نے 49 رنز بنائے۔