نواز رونیال
رام بن // مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی کیسوں کا نپٹارہ کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (رام بن) ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج سرندر سنگھ نے کی۔ انکی معاونت سینئر ایڈوکیٹ اے آر مشتاق نے کی۔
دوسر ے بینچ کی صدارت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ رام بن بشیر احمد منشی نے اور انکی معاونت ایڈوکیٹ تصدوق ملک نے کی ۔تیسرابنچ منصف جج رام بن کاتھا۔انکی معاونت ایڈوکیٹ سروج سنگھ پرہار نے کی۔ چوتھے بینچ کی صدارت ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ رام بن شیلپا ڈوگرہ نے کی۔ انکی معاونت ایڈوکیٹ بی اے رونیال نے کی ۔قومی لوک عدالت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رام بن کے علاوہ بانہال، گول اْکھڑال اور بٹوت کے مجسٹریٹوںکے اشتراک سے قومی لوک عدالت منعقد کی گئی۔
قومی لوک عدالت منعقد کرنے میں بار ایسوسی ایشن رام بن کے ممبران کی معاونت حاصل تھی۔ضلع بھر میں قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعہ 546 معاملات میں سے 245 معاملات کا نپٹارہ کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (رام بن) کے چیئرمین ایڈیشنل سیشن جج سرندر سنگھ نے کہا کہ لوک عدالتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے لیگل سروس اتھارٹی رام بن قصبوں اور دیہی علاقوں میں بیداری کیمپ منعقد کرکے لوگوں کو ان عدالتوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے بیدار کرتے ہیں۔لوگوں کو جن کے ضلع کے مختلف عدالتوں میں چلے رہے ہیں ان کے کم وقت میں نپٹانے کے لیے لوک عدالتوں میں حصہ لینے چاہیے وقت کے ساتھ ساتھ پیسہ کی بچت ہوگی۔