عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//آکاش بیجو کی جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے میچ میںرائل گڈ ول سی سی نے 48 رنوں سے فتح حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائل گڈ ول سی سی نے 20 اوور میں 191/7 رنز بنائے۔ عادل ریشی نے 82 اور عاقب میر نے 30 رنز بنائے۔ ڈار انٹرپرائزز کی جانب سے مہجور صوفی نے صرف 33 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عادل ریشی مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں ڈار انٹرپرائزز مقررہ 20 اوور میں صرف 143/9 رنز بنا سکی۔