یو این آئی
کولمبو// دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بولر سری لنکا کے سابق آف اسپنر مرلی دھرن کی بائیوپک فلم 800 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔سری لنکا کی تمل اقلیت سے تعلق رکھنے والے مرلی دھرن نے 90 کی دہائی میں حیران کن طور پر سرلنکن ٹیم میں اس وقت شمولیت حاصل کی جب ملک میں تمل قوم پرست اور سنہالی اکثریت کے درمیان خانہ جنگی جاری تھی۔اس کے بعد مرلی دھرن کو اپنے کرئیر میں اپنی بولنگ کے ایکشن کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس دوران انھیں آسٹریلیا میں ’چکنگ‘ کرنے کی وجہ سے ان کی گیندوں کو نو بال قرار دیا گیا تھا۔ لیکن ان رکاوٹوں کے باوجود وہ دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بولرز میں سے ایک بن گئے ، ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی ان ہی کے پاس ہے ۔